وزیر اعظم جارجیا میلونی کی دعوت پر، میں 14 جون 2024 کو جی 7 آؤٹ ریچ سمٹ میں شرکت کے لیے اٹلی کے اپولیا علاقے کا سفر کر رہا ہوں۔
مجھے خوشی ہے کہ مسلسل تیسری مدت میں میرا پہلا دورہ جی-7 سربراہی اجلاس کے لیے اٹلی کا ہے۔ میں 2021 میں جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے اپنے اٹلی کے دورے کو گرمجوشی سے یاد کرتا ہوں۔ گزشتہ سال وزیر اعظم میلونی کے ہندوستان کے دو دورے ہمارے دوطرفہ ایجنڈے میں رفتار اور گہرائی پیدا کرنے میں اہم تھے۔ ہم ہندوستان-اٹلی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مستحکم کرنے اور ہند-بحرالکاہل اور بحیرہ روم کے خطوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
رابطی جاری اجلاس میں بات چیت کے دوران، مصنوعی ذہانت، توانائی، افریقہ اور بحیرہ روم پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ یہ ہندوستان کی صدارت میں منعقد ہونے والی جی 20 چوٹی کانفرنس اور آنے والی جی 7 چوٹی کانفرنس کے نتائج کے درمیان زیادہ ہم آہنگی لانے اور ان مسائل پر غور و فکر کرنے کا ایک موقع ہوگا جو گلوبل ساؤتھ کے لیے بہت اہم ہیں۔
میں سربراہی اجلاس میں شریک دیگر رہنماؤں سے ملاقات کا بھی منتظر ہوں۔