The nation has fought against the coronavirus pandemic with discipline and patience and must continue to do so: PM
India has vaccinated at the fastest pace in the world: PM Modi
Lockdowns must only be chosen as the last resort and focus must be more on micro-containment zones: PM Modi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کووڈ-19 کی صورتحال پر قوم سے خطاب کیا۔

وزیر اعظم نے حالیہ دنوں وبائی مرض کے سبب جانوں کے زیاں پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا، ’’میں غم کی اس گھڑی میں فیملی ممبر کے طور پر آپ کے ساتھ ہوں۔ چیلنج بہت بڑا ہے، ہمیں عزم مصمم، حوصلہ اور تیاری کے ساتھ مشترکہ طور پر اس پر قابو پانا ہے۔‘‘ انہوں نے کورونا کے خلاف لڑائی میں ڈاکٹروں، طبی عملہ، پیرا میڈیکل اسٹاف، صفائی ملازمین، ایمبولینس ڈرائیوروں، سلامتی دستوں اور پولیس دستہ کے تعاون کے لیے ان کی تعریف کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ملک کے مختلف حصوں میں آکسیجن کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے پوری رفتار اور حساسیت کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ مرکز، ریاستی حکومتیں اور پرائیویٹ سیکٹر کوشش کر رہے ہیں کہ ہر ضرورت مند کو آکسیجن مل جائے۔ آکسیجن کی پیداوار اور سپلائی کو بڑھانے کی متعدد سطحوں پر کوششیں کی جا رہی ہیں۔ نئے آکسیجن پلانٹس لگانے، ایک لاکھ نئے سیلنڈر مہیا کرنے، صنعتی استعمال سے آکسیجن کا رخ موڑنے، آکسیجن ریل جیسے قدم اٹھائے جا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے سائنس دانوں نے بہت مختصر وقت میں ویکسین تیار کر لیا اور آج بھارت میں دنیا کا سب سے سستا ویکسین موجود ہے جو بھارت میں دستیاب کولڈ چین کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔ اس اجتماعی کوشش کی وجہ سے، بھارت نے دو ’میڈ ان انڈیا‘ ویکسین کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم شروع کی ہے۔ ٹیکہ کاری مہم کے پہلے مرحلہ کی شروعات کے وقت سے ہی اس بات پر زور دیا جا رہا ہے کہ ویکسین زیادہ سے زیادہ علاقوں میں اور ضرورت مند لوگوں تک پہنچے۔ بھارت نے دنیا میں سب سے کم وقت میں پہلے 10 کروڑ، 11 کروڑ اور 12 کروڑ ٹیکہ کی خوراکیں دیں۔

کل کے ویکسین سے متعلق فیصلہ کے بارے میں بولتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ یکم مئی کے بعد، 18 سال سے زیادہ کی عمر کا ہر شخص ٹیکہ لگوا سکتا ہے۔ ہندوستان میں تیار کی جانے والی ویکسین کا نصف حصہ براہ راست ریاستوں اور اسپتالوں میں جائے گا۔

وزیر اعظم نے زور دیکر کہا کہ زندگیوں کو بچانے کے ساتھ ساتھ، اقتصادی سرگرمیوں کو بچانے اور لوگوں کے معاش پر کم از کم منفی اثرات ہوں، اس کو بھی یقینی بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ 18 سال سے زیادہ عمر کی آبادی کے لیے ٹیکہ کاری شروع کرنے سے، شہروں میں کام کرنے والوں کو تیزی سے ٹیکہ دستیاب ہوگا۔ وزیر اعظم نے ریاستی حکومتوں سے درخواست کی کہ وہ کارکنوں کے اعتماد کو بڑھائیں اور انہیں اس بات کے لیے آمادہ کریں کہ وہ جہاں ہیں وہیں رہیں۔ ریاستوں کے ذریعہ یہ اعتماد کارکنوں اور مزدوروں کی کافی مدد کرے گا اور وہ جہاں ہیں وہیں انہیں ٹیکہ مل جائے گا اور ان کا کام بھی متاثر نہیں ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پہلی لہر کے ابتدائی دنوں کے مقابلے آج ہمارے پاس چیلنج سے نمٹنے کے لیے بہتر علم اور وسائل ہیں۔ اس وبائی مرض سے اچھی طرح اور تحمل کے ساتھ لڑنے کے لیے جناب مودی نے بھارت کے عوام کو کریڈٹ دیا۔ انہوں نے کہا، عوامی حصہ داری کی طاقت سے، ہم کورونا کی اس لہر کو بھی شکست دینے میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے سماجی تنظیموں کو سلام پیش کیا جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کر رہی ہیں اور ہر ایک سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کریں۔

وزیر اعظم نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقے اور پڑوس میں کووڈ کے مناسب طرز عمل کو برقرار رکھنے میں مدد کریں۔ اس سے کنٹینمنٹ ژون، کرفیو یا لاک ڈاؤن سے گریز میں مدد ملے گی۔ انہوں نے بچوں سے بھی کہا کہ وہ ایک ایسا ماحول بنائیں جہاں ان کے اہل خانہ کو بلا وجہ گھر سے باہر نہ جانا پڑے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج کے حالات میں، ہمیں لاک ڈاؤن سے ملک کو بچانا ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومتوں سے کہا کہ وہ لاک ڈاؤن کا استعمال صرف آخری متبادل کے طور پر کریں۔ وزیر اعظم نے کہا، ہمیں مائکرو کنٹینمنٹ ژون پر توجہ مرکوز کرنی ہے اور لاک ڈاؤن سے گریز کرنے کی پوری کوشش کرنی ہے۔

Click here to read PM's speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
'You Are A Champion Among Leaders': Guyana's President Praises PM Modi

Media Coverage

'You Are A Champion Among Leaders': Guyana's President Praises PM Modi
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi congratulates hockey team for winning Women's Asian Champions Trophy
November 21, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today congratulated the Indian Hockey team on winning the Women's Asian Champions Trophy.

Shri Modi said that their win will motivate upcoming athletes.

The Prime Minister posted on X:

"A phenomenal accomplishment!

Congratulations to our hockey team on winning the Women's Asian Champions Trophy. They played exceptionally well through the tournament. Their success will motivate many upcoming athletes."