قوم کے نام وزیراعظم کے خطاب کا متن

Published By : Admin | August 8, 2019 | 20:06 IST

نئی دہلی،  8 اگست 2019،   

میرے عزیز ہم وطنو!

ایک ملک ایک قوم کے طور پر،ایک کنبے کے طور پر،آپ نے، ہم نے،پورے ملک نے،ایک تاریخی فیصلہ لیا ہے۔

ایک ایسا نظام جس کی وجہ سے جموں و کشمیر اور لداخ کے ہمارے بھائی بہن متعدد حقوق سے محروم تھے،  جو ان کی ترقی میں بڑی رکاوٹ تھی وہ اب دور ہوگئی ہے۔جو خواب سردار پٹیل کا تھا،بابا صاحب امبیڈکر کا تھا،ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کا تھا،اٹل جی اور کروڑوں محبین وطن  کا تھا،وہ اب پورا ہوا ہے۔

جموں و کشمیر اور لداخ میں ایک نئے عہد کاآغاز ہوا ہے۔اب ملک کے تمام شہریوں کے حق بھی یکساں ہیں، ذمہ داریاں بھی یکساں ہیں۔میں جموں و کشمیر کے لوگوں کو، لداخ کے لوگوں کو ہر ایک اہل وطن کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ساتھیو،

معاشرے کچھ باتیں وقت کے ساتھ کتنی گھل مل جاتی ہیں کہ کئی مرتبہ ان چیزوں کو دائمی تسلیم کرلیا جاتا ہے۔یہ جذبہ آجاتا ہے کہ کچھ بدلے گا، نہیں، ایسے ہی چلے گا۔

آرٹیکل 370 کے ساتھ بھی ایسا ہی تاثر تھا۔ اس سے جموں و کشمیر اور لداخ کے ہمارے بھائی بہنوں، ہمارے بچوں کا جو خسارہ ہورہا تھا اس کا ذکر ہی نہیں ہوتا تھا۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ آپ کسی سے بھی بات کریں، تو کوئی یہ بھی نہیں بتا پاتا تھا کہ آرٹیکل 370 سے جموں کشمیر کے عوام کی زندگی کو کیا فائدہ   تھا۔

بھائیو اور بہنو،

آرٹیکل 370 اور 35 اے نے جموں کشمیر کو علیحدگی پسندی، دہشت گردی، کنبہ پرستی اور نظام میں بڑے پیمانے پر پھیلی بدعنوانی کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔

ان دونوں آرٹیکلز کا ملک کے خلاف کچھ لوگوں کے جذبات بھڑکانے کےلئے پاکستان کے ذریعہ ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیاجارہا تھا۔

اس کی وجہ سے  گزشتہ تین دہائیوں میں تقریباً 42000 بے گناہ افراد کو اپنی جان گنوانی پڑی۔ جموں و کشمیر اور لداخ کی ترقی اس رفتار سے نہیں ہوپائی جس کا وہ حقدارتھا۔ اب نظام کا یہ سقم دور ہونے سے جموں وکشمیر اور لداخ کے لوگوں کا حال تو سدھرےگا ہی ان کا مستقبل بھی محفوظ ہوگا۔

ساتھیو،

ہمارے ملک میں کوئی بھی حکومت ہو، وہ پارلیمنٹ میں قانون بناکر ملک کی بھلائی کے لئے کام کرتی ہے، کسی بھی پارٹی کی حکومت ہو، کسی بھی محاذ کی حکومت ہو، یہ کام لگاتار چلتا رہتا ہے۔

قانون وضع کرتے وقت کافی بحث ہوتی ہے، غور و خوض ہوتا ہے، اس کی ضرورت ، اس کے اثر کو لیکر سنجیدہ موقف پیش کئے جاتے ہیں۔ اس عمل سے گزر کر جو قانون وضع ہوتا ہے، وہ پورے ملک کے لوگوں کا بھلا کرتا ہے۔ لیکن کوئی تصور نہیں کرسکتا کہ پارلیمنٹ اتنی بڑی تعداد میں قانون بنائے اور وہ ملک کے ایک حصے میں نافذ ہی نہیں ہوں۔

یہاں تک کہ پہلے کی جو حکومتیں ایک قانون بناکر واہ واہی لوٹتی تھیں، وہ بھی یہ دعوی نہیں کرپاتی تھیں کہ ان کا وضع کردہ قانون جموں و کشمیر میں بھی نافذ ہوگا۔ جو قانون ملک کی پوری آبادی کے لئے وضع ہوتا تھا، اس کے فوائد سے جموں و کشمیر کے ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ عوام محروم رہ جاتے تھے۔

سوچئے،

 ملک کی دیگر ریاستوں میں بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کا حق حاصل ہے لیکن جموں و کشمیر کے بچے اس سے محروم تھے۔ ملک کی ریاستوں میں بیٹیوں کو جو سارے حق ملتے ہیں، وہ سارے حق جموں و کشمیر کی بیٹیوں کو نہیں ملتے تھے۔ ملک کی دیگر ریاستوں میں صفائی کارکنان کےلئے صفائی کارکنان ایکٹ نافذ ہے لیکن جموں کشمیر کے صفائی کارکنان اس سے محروم تھے۔ ملک کی دیگر ریاستوں میں دلتوں پر ظلم و زیادتی روکنے کے لئے سخت قانون نافذ ہے لیکن جموں کشمیر میں ایسا نہیں تھا۔ ملک کی دیگر ریاستوں میں اقلیتوں کے مفاد کے تحفظ کے لئے مائناریٹی ایکٹ نافذ ہے لیکن جموں و کشمیر میں ایسا نہیں تھا۔

ملک کی دیگر ریاستوں میں مزدوروں کے مفاد کے تحفط کے لئے کم از کم اجرت ایکٹ نافذ ہے لیکن جموں و کشمیر میں کام کرنے والے مزدوروں کو یہ صرف کاغذوں پر ہی ملتا تھا۔ ملک کی دیگر ریاستوں  میں انتخابات لڑتے وقت  درج فہرست قبائل کے بھائی بہنوں کو ریزرویشن کا فائدہ ملتا تھا لیکن جموں و کشمیر میں ایسا نہیں تھا۔

ساتھیو،

اب آرٹیکل 370 اور 35 اے تاریخ کی بات ہوجانے کے بعد، اس کے منفی اثرات سے بھی جموں و کشمیر بہ سرعت باہر نکلے گا، اس کا مجھے  پورا یقین ہے۔

بھائیو اور بہنو،

 نئے نظام میں مرکزی حکومت کی یہ ترجیح رہے گی کہ ریاست کے ملازمین کو، جموں و کشمیر پولیس کو،  دیگر مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ملازمین اور وہاں کی پولیس کے مساوی سہولتیں حاصل ہوں۔ ابھی مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں متعدد ایسی مالی سہولتیں  ، جیسے ایل ٹی سی، ہاؤس رینٹ الاؤنس، بچوں کی تعلیم کے لئے تعلیمی بھتہ، ہیلتھ اسکیم جیسی متعدد سہولتیں دی جاتی ہیں، جن میں سے بیشتر جموں و کشمیر کے ملازمین کو نہیں ملتیں۔ ایسی سہولتوں پر نظر ثانی کرکے  جلد ہی جموں و کشمیر کے ملازمین اور  وہاں کی پولیس کو بھی یہ سہولتیں مہیا کرائی جائیں گی۔

ساتھیو،

بہت جلد ہی جموں و کشمیر اور لداخ میں تمام مرکزی اور ریاستی خالی اسامیوں کو پُر کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔ اس سے مقامی نوجوانوں کو روزگار کے وافر مواقع دستیاب ہوں گے۔ساتھ ہی  مرکزی حکومت کی سرکاری دائرہ کار کی اکائیاں اور نجی شعبے کی بڑی کمپنیوں کو بھی روزگار کے نئے مواقع فراہم کرانے کےلئے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

اس کے علاوہ فوج اور نیم فوجی دستوں کے ذریعہ مقامی نوجوانوں کی بھرتی کے لئے ریلیوں کا اہتمام  کیا جائے گا۔

حکومت کی پردھان منتری اسکالر شپ اسکیم میں توسیع کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباء کو اس کا فائدہ مل سکے۔

 جموں وکشمیر میں مالیہ خسارہ بھی بہت زیادہ ہے۔

مرکزی حکومت یہ بھی یقینی بنائے گی کہ اس کے اثرات کو کم کیا جائے۔

بھائیوں اور بہنوں! مرکزی حکومت نے آرٹیکل 370 ہٹانے کے ساتھ ہی  فی الحال کچھ وقت کے لئے  جموں وکشمیر کو براہ راست  مرکزی حکومت کے کنٹرول میں رکھنے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ  کرلیا ہے۔

 اس کے پیچھے کی وجہ کو سمجھنا بھی آپ کے لئے اہم ہے۔

جب سے وہاں  گورنر رول  کا نفاذ ہوا ہے، جموں وکشمیر کا ایڈمنسٹریشن براہ راست  مرکزی حکومت کے رابطے میں ہے۔

اس کی وجہ سے  گزشتہ کچھ مہینوں میں وہاں گوڈ گورننس اور  ڈولپمنٹ کا بہتر  اثر  زمین  پر دکھائی دینے لگا ہے۔

جو اسکیمیں پہلے  صرف کاغذوں میں رہ گئی تھیں، انہیں اب زمین پر اتارا جارہا ہے۔

 دہائیوں سے لٹکے ہوئے پروجیکٹوں کو نئی رفتار ملی ہے۔

ہم نے  جموں وکشمیر انتظامیہ میں  کام کاج  کا ایک نیا طریقہ شروع کرنے، شفافیت لانے کی کوشش کی ہے۔

 اسی کا نتیجہ ہے کہ  آئی آئی ٹی ، آئی آئی ایم ، ایمس ہوں، آب پاشی کے تمام  پروجیکٹ ہوں یا پھر  این ٹی کرپشن بیورو ہو  ان سب کے کاموں میں تیزی آئی ہے ۔

اس کے علاوہ  وہاں  کنکٹی وٹی سے  متعلق پروجیکٹ ہوں، سڑکوں اور نئی ریل لائنوں کا کام ہو، ہوائی اڈوں کی جدید کاری ہو، سبھی کو تیز رفتار سے آگے بڑھایا جارہا ہے۔

دوستو!

 ہمارے ملک کی جمہوریت مستحکم  ہے لیکن آپ یہ جان  کر چونک جائیں گے کہ جموں وکشمیر میں دہائیوں سے ہزارو ں کی تعداد میں ایسے بھائی بہن رہتے ہیں جنہیں لوک سبھا  کے انتخاب میں  ووٹ ڈالنے کا اختیار حاصل تھا لیکن وہ اسمبلی  اور  بلدیاتی اداروں کے انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکتے تھے۔ یہ وہ لوگ ہیں، جو  1947 میں  تقسیم کے بعد  پاکستان سے ہندوستان آئے تھے۔ کیا ان لوگون کے ساتھ  نا انصافی اسی طرح ہوتی رہے گی۔

دوستو!

 جموں وکشمیر کے اپنے بھائی بہنوں کو میں  ایک اہم بات  اور وضاحت کرنا چاہتا ہوں ، آپ کی نمائندگی ، آپ کے ذریعے ہونی چاہئے ، نمائندہ آپ کے ہی درمیان سے آئے گا، جیسے پہلے ایم ایل اے ہوتے تھے، ویسے ہی ایم ایل اے  آگے بھی ہوں گے، جیسے پہلے وزرا کی کونسل ہوتی تھی، ویسے ہی  وزرا کی کونسل آگے بھی ہوگی۔ جیسے پہلے آپ کے  سی ایم  ہوتے تھے ، ویسے ہی  آئندہ بھی  آپ کے سی ایم ہوں گے۔

دوستو!

مجھے پورا یقین ہے کہ اس نئے  انتظام کے تحت ہم سب مل کر  دہشت گردی – علیحدگی پسندی سے  جموں وکشمیر کو  آزاد کرائیں گے۔ جب زمین کی جنت  ، ہمارا جموں وکشمیر  ایک بار پھر ترقی کی نئی بلندیوں کو  عبور کرکے  پوری دنیا کو اپنی جانب متوجہ کرنے لگے گا ، تو  شہریوں کی زندگی میں  ایزآف لیونگ بڑھے گی، شہریوں کو جو ان کا حق ملنا چاہئے، وہ بلا روک ٹوک ملنے لگے گا۔ انتظام اور انصرام کا سارا نظام  مفاد عامہ کے کاموں کو  تیزی سے آگے بڑھائے گا ، تو میں نہیں مانتا کہ مرکز کے زیر انتظام  صوبے کا نظام جموں وکشمیر کے   اندر چلائے رکھنے کی ضرورت پڑے گی۔

بھائی اور بہنو!

 ہم سبھی چاہتے ہیں کہ آنے والے وقت میں  جموں وکشمیر  اسمبلی کے انتخابات ہوں ، نئی حکومت بنے، وزیراعلیٰ بنے۔ میں جموں وکشمیر کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کو  بہت ایمانداری کے ساتھ  پورے صاف  وشفاف  ماحول میں  اپنا نمائندہ منتخب کرنے کا موقع ملے گا، جیسے گزشتہ دنوں میں پنچایت کا انتخاب شفافیت کے ساتھ  کرایا گیا تھا، اسی طرح جموں وکشمیر  اسمبلی کے بھی انتخاب ہوں گے۔

میں ریاست کے گورنر سے  یہ اپیل کروں گا کہ  بلاک ڈولپمنٹ  کونسل کا  قیام ہو، جو پچھلی  دو تین دہائیوں سے زیر التوا ہے۔ اسے پورا کرنے کا کام  بھی جلد از جلد کیا جائے۔

ساتھیو!

 یہ میرا اپنا تجربہ ہے کہ چار پانچ ماہ قبل جموں وکشمیر اور لداخ میں پنچایت کے انتخابات میں جو لوگ منتخب ہوکر آئے وہ بہت  بہتر کام کررہے ہیں۔ کچھ ماہ  قبل  جب میں شری نگر گیا تھا تو وہاں میری ان سے طویل ملاقات ہوئی تھی، جب وہ یہاں دہلی آئے تھے تب بھی میں نے اپنے  گھر پر  ان سے کافی دیر تک بات کی تھی۔

پنچایت کے ان ساتھیوں کی وجہ سے  جموں وکشمیر میں گزشتہ دنوں گاؤں کی سطح پر بہت تیزی سے کام ہوا ہے۔ ہر گھر  بجلی پہنچانے کاکام ہو یا پھر ریاست کو او ڈی ایف بنانا ہو، اس میں پنچایت کے نمائندوں کا بہت اہم کردار رہا ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ اب آرٹیکل 370 ہٹنے کے بعد جب پنچایت کے ان اراکین کو  نئے  نظام میں کام کرنے کا موقع ملے گا تو وہ  کام  کردیں گے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ جموں وکشمیر  کے عوام  علیحدگی پسندی کو شکست  دے کر  نئی امیدوں کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ جموں وکشمیر کے عوام  گوڈ گورننس اور  شفافیت کے ماحول میں نئے جوش  وخروش کے ساتھ  اپنے اہداف  کو حاصل کریں گے۔

ساتھیو!

دہائیوں کے پریوار واد نے جموں وکشمیر کے میرے نوجوانوں کو قیادت کا موقع نہیں دیا ہے۔ اب میرے یہ نوجوان  جموں وکشمیر کی ترقی کی قیادت کریں گے اور اسے نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔ میں جموں وکشمیر اور لداخ کے نوجوانوں، وہاں کی بہنوں اور بیٹیوں سے خصوصی طور پر اپیل کروں گا کہ  اپنے علاقے کی ترقی  کی کمان خود سنبھالیں۔

ساتھیو!

 جموں و کشمیر اور لداخ میں دنیا کا  سب سے بڑا ٹورسٹ ڈسٹینیشن بننے کی صلاحیت ہے۔ اس کے لئے جو ماحول چاہئے، انتظام وانصرام میں جو تبدیلی چاہئے، وہ کی جارہی ہیں۔ لیکن مجھے  اس میں  ہر  شہری کا  ساتھ چاہئے۔ ایک زمانہ تھا جب بالی ووڈ کی فلموں کی شوٹنگ کے لئے پسندیدہ جگہ تھی، اس دوران شاید ہی کوئی فلم بنتی ہو، جس کی کشمیر میں شوٹنگ نہ ہوتی ہو۔ اب جموں وکشمیر میں حالات معمول پر آئیں گے تو  ملک ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے لوگ وہاں فلموں کی شوٹنگ کرنے آئیں گے۔ ہر فلم اپنے ساتھ  کشمیر کے لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع بھی لے کر آئے گی۔

میں ہندی فلم انڈسٹری ، تیلگو اور تمل فلم انڈسٹری اور اس سے متعلق لوگوں سے اپیل کروں گا کہ  جموں وکشمیر اور لداخ میں سرمایہ کاری کے بارے میں، فلم کی شوٹنگ سے لے کر تھیٹر اور دوسرے  وسائل کے قیام  کے بارے میں ضرور غور کریں۔

جب وہاں ڈیجیٹل کمیونی کیشن کو طاقت ملے گی تو وہاں  بی پی او سینٹر ، کامن سروس سینٹر  کی تعداد بڑھے گی، جتنا زیادہ  ٹیکنالوجی کی توسیع ہوگی اتنے ہی  جموں وکشمیر کے  ہمارے بھائی بہنوں کی زندگی آسان ہوگی اور انہیں ذریعہ معاش  اور روزی روٹی کمانے کے مواقع بڑھیں گے۔

دوستو!

 حکومت نے جو فیصلہ لیا ہے، وہ جموں وکشمیر اور لداخ کے ان نوجوانوں کی بھی مدد کرے گا جو اسپورٹ کی دنیا میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں، نئی اسپورٹ اکیڈمی، نئے اسپورٹس اسٹیڈیم ، سائنسی ماحول میں ٹریننگ، انہیں دنیا میں اپنا ٹیلنٹ دکھانے میں مدد کرے گی۔

دوستو!

 جموں وکشمیر کے زعفران کا رنگ ہو ، یا قہوا کا ذائقہ، سیب کی مٹھاس ہو ، یا  خو بانی کا رسیلہ پن، کشمیر شال ہو یا پھر کلاکرتیاں ہو، لداخ کے آرگینک پروڈکٹس ہوں یا پھر ہربل میڈیسین ، ان کی پوری دنیا میں تشہیر کی ضرورت ہے۔ میں آپ کے سامنے ایک مثال پیش کرتا ہوں، لداخ میں  سولو نام کا ایک پودا پایا جاتا ہے، جان کاروں کا کہنا ہے کہ یہ پودا  ہائی الٹی چیوڈ  پر رہنے والے لوگوں کے لئے، برف پوش پہاڑیوں پر تعینات ، محافظوں کے لئے سنجیونی کا کام کرتا ہے۔ کم آکسیجن والی جگہ پر ، جسم کے امیون سسٹم  کو  سنبھالے رکھنے میں اس کا بہت بڑا کردار ہے۔

سوچئے ، ایسی انوکھی چیز دنیا بھر میں فروخت ہونی چاہئے یا نہیں؟ کون ہندوستانی نہیں چاہتا ہے ۔

اور  ساتھیو، میں نے صرف ایک کا نام لیا ہے،ایسے بے شمار پودے،ہربل پروڈکٹ جموں وکشمیر اور لداخ میں بکھرے پڑے ہیں۔ان کی پہچان ہوگی۔ان کی فروخت ہوگی تو اس کا بہت بڑا فائدہ وہاں کے لوگوں کو ملے گا، وہا ں کے کسانوں کو ملے گا۔اس لیے میں ملک کے صنعت کاروں سے، ایکسپورٹ سے جڑے لوگوں سے فوڈ پروسیسنگ سیکٹر سے جڑے لوگوں سے درخواست کروں گا کہ جموں وکشمیر اور لداخ کی مقامی مصنوعات (پروڈکٹ) کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لیے آگے آئیں۔

ساتھیو،

یونین ٹریٹری یعنی (مرکز  کے زیر انتظام علاقہ) بن جانے کے بعد اب لداخ کے لوگوں کی  ترقی، ہندوستانی سرکار کی، فطری ذمہ داری بنتی ہے۔ مقامی نمائندوں، لداخ اور کارگل کی ترقی سے متعلق کونسل کے تعاون سے مرکزی سرکار ترقی کی تمام اسکیموں کا فائدہ اب اور تیزی سے پہنچائے گی۔لداخ میں اسپریچول (روحانی) ٹورزم، ایڈونچر ٹورزم اور ایکو ٹورزم کا سب سے بڑا مرکز بننے کی صلاحیت ہے۔سولر پاور جنریشن کا بھی لداخ بہت بڑا مرکز بن سکتا ہے۔اب وہاں کی صلاحیت کا مناسب استعمال ہوگا اور بغیر کسی امتیاز کے ترقی کے لئے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔اب لداخ کے نوجوانوں کی اختراعی جذبے کو بڑھاوا ملے گا، انہیں اچھی تعلیم کے لئے بہتر ادارے ملیں گے، وہاں کے لوگوں کو اچھے اسپتال  ملیں گے، بنیادی ڈھانچے کا اور تیزی سے جدید کاری ہوگی۔

ساتھیو،

جمہوریت میں یہ بھی بہت فطری بات ہے کہ کچھ لوگ اس فیصلے کے حق میں ہیں اور کچھ لوگ اس پر اختلاف رکھتے ہیں۔میں ان کے اختلافات کا بھی احترام کرتا ہوں اور ان کے اعتراضات کا بھی۔اس پر جو بحث ہورہی ہے، اس کا مرکزی سرکار جواب بھی دے رہی ہے اور حل کرنے کی بھی کوشش کررہی ہے۔ یہ ہماری جمہوریت کی ذمہ داری ہے۔لیکن میری ان سے اپیل ہے کہ وہ ملک کے مفاد کو اولین ترجیح دیتے ہوئے اچھا برتاؤ کریں اور جموںوکشمیر لداخ کو نئی سمت دینے میں سرکار کی مدد کریں، ملک کی مدد کریں۔پارلیمنٹ میں کس نے ووٹ دیا، کس نے نہیں دیا، کس نے حق میں ووٹ دیا، کس نے نہیں دیا، اس سے آگے بڑھ کر اب ہمیں جموں وکشمیر کے مفاد میں مل کر ایک ہوکر کام کرنا ہے۔میں ہر شہری کو یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ جموں وکشمیر اور لداخ کے لوگوں کی تشویش ہم سب کی تشویش ہے۔ 130 کروڑ شہریوں کی تشویش ہے۔ اس کے سکھ دکھ، ان کی تکلیف سے ہم الگ نہیں  ہیں۔دفعہ 370 سے چھٹکارا ایک سچائی ہے۔

لیکن سچائی یہ بھی ہے کہ اس وقت تاریخی طور پر اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے جو بھی پریشانی ہورہی ہے، اس کا مقابلہ بھی وہی لوگ کررہے ہیں۔کچھ مٹھی بھر لوگ، جو وہاں حالات بگاڑنا چاہتے ہیں، انہیں تسلی بخش جواب بھی وہاں کے ہمارے بھائی بہن دے رہے ہیں۔ہمیں یہ بھی نہیں بھولنا چاہئے کہ دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کو بڑھاوا دینے کی پاکستانی سازشوں کے خلاف جموں وکشمیر کے ہی وطن پرست لوگ ڈٹ کر کھڑے ہوئے ہیں۔ہندوستان کے آئین پر یقین کرنے والے ہمارے لئے سبھی بھائی بہن اچھی زندگی جینے کے حقدار ہیں۔ہمیں ان سب پر فخر ہے۔میں آج جموں وکشمیر کے ان ساتھیوں کو بھروسہ دلاتا ہوں کہ دھیرے دھیرے حالات معمول پر آجائیں گے اور ان کی پریشانی بھی کم ہوتی چلی جائے گی۔

 ساتھیو،

عید کا مبارک تہوار بھی نزدیک ہی ہے۔عید کے لئے میری طرف سے سب کو بہت بہت نیک خواہشات اور مبارکباد۔حکومت اس بات کا دھیان رکھ رہی ہے کہ جموں وکشمیر میں عید منانے میں لوگوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔ہمارے جو ساتھی جموں وکشمیر سے باہر رہتے ہیں اور عید پر اپنے گھر واپس جانا چاہتے ہیں، ان کو بھی سرکار ہر ممکن مدد کررہی ہے۔

ساتھیو،

 آج اس موقع پر،میں جموں وکشمیر کے لوگوں کی سلامتی اور تحفظ میں تعینات اپنے سیکورٹی فورسز کے ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔انتظامیہ سے جڑے سبھی لوگ،ریاست کے ملازمین اور جموں وکشمیر پولیس جس طرح سے حالات کو سنبھال رہی ہے، وہ بہت بہت قابل تعریف ہے۔آپ کی اس محنت نے،میرا یہ یقین اور بڑھا دیا ہے، تبدیلی آسکتی ہے۔

بھائیو اور بہنو،

جموں وکشمیر ہمارے ملک کا تاج ہے، فخر کرتے ہیں۔اس کی حفاظت کے لئے جموں وکشمیر کے بے شمار بہادر بیٹے-بیٹیوں نے اپنی قربانی دی ہے۔ اپنی زندگی داؤ پر لگائی ہے۔پنچھ ضلع کے مولوی غلام دین،جنہوں نے 65 کی لڑائی میں پاکستانی گھس پیٹھیوں کے بارے میں ہندوستانی فوج کو بتایا تھا، انہیں اشوک چکر سے نوازا گیا تھا،لداخ کے کرنل سونم وان چک، جنہوں  نے کارگل کی لڑائی میں دشمن کو دھول چٹا دی تھی، انہیں مہاویر چکر عطا کیاگیا تھا۔راجوی کی رخسانہ کوثرجنہوں نے ایک بڑے دہشت گرد کو ہلاک کردیا تھا، انہیں کیرتی چکر سے نوازا گیا تھا۔پنچھ کے شہید اورنگ زیب، جن کو پچھلے سال دہشت گردوں نے ہلاک کردیا تھا، اور ان کے دونوں بھائی اب فوج میں بھرتی ہوکر ملک کی خدمت کررہے ہیں۔اسے بہادر بیٹے-بیٹیوں کی یہ فہرست بہت لمبی ہے۔دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس کے بہت سے جوان  اور افسر بھی شہید ہوئے ہیں۔ملک کے دیگر قطعہ آراضی سے بھی ہزاروں لوگوں کو ہم نے کھویا ہے۔

ان سبھی کا خواب رہا ہے۔ایک پرسکون،محفوظ، خوشحال جموں وکشمیر بنانے کا  ان کے خواب کو ہمیں مل کر پورا کرنا ہے۔

ساتھیو،

یہ فیصلہ،جموں وکشمیر اور لداخ کے ساتھ ہی پورے ہندوستان کی اقتصادی ترقی میں تعاون کرے گا۔جب دنیا کے اس اہم قطعہ آراضی میں امن اور خوشحالی آئے گی تو فطری طور سے دنیا میں امن کی کوششوں کو مضبوطی ملے گی۔میں جموں وکشمیر کے اپنے بھائیوں اور بہنوں سے، لداخ کے اپنے بھائیوں اور بہنوں سے اپیل کرتا ہوں ۔ آئیے ہم سب مل کر دنیا کو دکھا دیں کہ اس خطے کے لوگوں کی صلاحیت کتنی زیادہ ہے۔ یہاں کے لوگوں کا حوصلہ، ان کا جذبہ کتنا زیادہ ہے۔

آئیے، ہم سب مل کر نئے ہندوستان کے ساتھ ساتھ اب نئے جموں وکشمیر اور نئے لداخ کی بھی تعمیر کریں۔

بہت- بہت شکریہ!

جے ہند!!!

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.