ریاست کے عوام کے اتحاد اور مشترکہ کوششوں کی ستائش کی
‘‘ڈبل انجن والی حکومت کی انتھک کوششوں کی بدولت تریپورہ مواقع کی سرزمین بنتا جا رہا ہے’’
‘‘کنیکٹیویٹی بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کے ذریعے، ریاست تیزی سے تجارتی راہداری کا مرکز بن رہی ہے’’

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ جنہوں نے تریپورہ کے قیام اور ترقی میں اپنا تعاون دیا ہے ۔ انہوں نے مانیکیا خاندان کے دور سے ریاست کے وقار اور خدمات کا اعتراف کیا۔ انہوں نے ریاست کے عوام کے اتحاد اور اجتماعی کوششوں کی تعریف کی۔ وہ آج تریپورہ کے 50ویں یوم تاسیس کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔

 

وزیر اعظم نے بامعنی ترقی کے تین سالوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ تریپورہ ڈبل انجن والی حکومت کی انتھک کوششوں کے تحت مواقع کی سرزمین بن رہا ہے۔ ترقی کے بہت سے اہداف پر ریاست کی بہترین کارکردگی کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کنیکٹیویٹی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے ذریعے ریاست تیزی سے تجارتی راہداری کا مرکز بن رہی ہے۔ آج سڑکوں کے ساتھ ساتھ ریلویز، ہوائی اور فضائی اورآبی گزرگاہیں بھی تریپورہ کو باقی دنیا سے جوڑ رہی ہیں۔ ڈبل انجن حکومت نے تریپورہ کی دیرینہ مطالبات کو پورا کیا ہے اور بنگلہ دیش میں چٹاگانگ سمندری بندرگاہ تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ ریاست کو بنگلہ دیش سے پہلا کارگو 2020 میں اکھوڑہ مربوط چیک پوسٹ کے ذریعے موصول ہوا۔ وزیر اعظم نے مہاراجہ بیر بکرم ہوائی اڈے کی حالیہ توسیع کا بھی ذکر کیا۔

 

وزیر اعظم نے غریبوں کو پکے مکانات فراہم کرنے اور مکانات کی تعمیر میں نئی ​​ٹیکنالوجی کے استعمال کے سلسلے میں ریاست میں اچھے کام کے بارے میں بات کی۔ یہ لائٹ ہاؤس پروجیکٹس (ایل ایچ پی) چھ ریاستوں میں جاری ہیں اور تریپورہ ان میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سالوں کا کام صرف ایک آغاز ہے اور تریپورہ کی حقیقی صلاحیت کا ادراک ہونا ابھی باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ میں شفافیت سے لے کر بنیادی ڈھانچے کی ترقی تک کے شعبوں میں اقدامات ریاست کو آنے والی دہائیوں کے لیے تیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام دیہاتوں میں فوائد اور سہولیات جیسی مہمات تریپورہ کے لوگوں کی زندگیوں کو آسان اور بہتر بنائیں گی۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ جیسے ہی ہندوستان آزادی کے 100 سال پورے کرے گا، تریپورہ بھی ریاست کے قیام کی 75 سال پورے کرے گا۔ وزیر اعظم نے مزید کہا ،‘‘یہ نئی قراردادوں اور نئے مواقع کے لیے ایک بہترین دور ہے’’۔

 

Click here to read full text speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Indian economy ends 2024 with strong growth as PMI hits 60.7 in December

Media Coverage

Indian economy ends 2024 with strong growth as PMI hits 60.7 in December
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،17دسمبر 2024
December 17, 2024

Unstoppable Progress: India Continues to Grow Across Diverse Sectors with the Modi Government