پنی تاریخ میں اتنے سارے اتار چڑھاؤ کے دوران منی پور کے لوگوں کا اتحاد ہی اُن کی اصلی طاقت رہی ہے‘‘
’’منی پور کو امن کی ضرورت ہے اور بند اور بلاکیڈ سے اُسے آزادی ملنی چاہئے‘‘
’’حکومت ،منی پور کو ملک میں کھیل کا اہم مرکز بنانے کے لئے پابند عہد ہے‘‘
’’شمال مشرق کو ’مشرق نواز پالیسی‘ کا مرکز بنانے کے وژن میں منی پور کا کلیدی کردار ہے‘‘
’’ریاست کی ترقی کے سفر میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کردیا گیا ہے اور اگلے 25 سال منی پور کی ترقی کے امرت کال ہوں گے‘‘

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے منی پور کو ریاست کا درجہ ملنے کے 50 سال پورے ہونے پر وہاں کے عوام کو مبارک باد دی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے وہاں کے ہر اُس شخص کی قربانیوں اور کوششوں کو خراج عقیدت پیش کیا، جس نے اس شاندار سفر میں تعاون پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی تاریخ کے اتنے اتار چڑھاؤ کے دوران منی پور کے عوام کا اتحاد ہی ان کی اصلی طاقت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ریاست کے عوام کی توقعات اور خواہشات سے متعلق ان کی باتوں کو براہ راست سننے کی اپنی کوشش کو جاری رکھیں گے ، جس کی وجہ سے انہیں ، ان کے احساسات وتوقعات کو سمجھنے اور ریاست کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے طریقہ تلاش کرنے میں مدد ملی۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ منی پور کے عوام امن کی اپنی خواہش کو خود ہی پورا کرسکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ’’منی پور کو امن کی ضرورت ہے اور اسے بند اور بلاکیڈ سے آزادی ملنی چاہئے۔‘‘

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت منی پور کو ملک میں کھیل کا اہم مرکز بنانے کے لئے پابند عہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ منی پور کے بیٹے اور بیٹیوں نے کھیل کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے اور ان کے اس جنون اور صلاحیت کے پیش نظر ریاست میں پہلی اسپورٹس یونیورسٹی قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے اسٹارٹ اپ کے میدان میں بھی منی پور کے نوجوانوں کی کامیابی کا ذکر کیا۔ انہوں نے مقامی دستکاری کو فروغ دینے کے حکومت کے عہد کو دہرایا۔

وزیراعظم نے شمال مشرق کو ’مشرق نواز پالیسی‘ کا مرکز بنانے کے وژن میں منی پور کے کلیدی کردار کو بھی نمایاں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ڈبل انجن ‘‘ کی سرکار کی وجہ سے منی پور کو ریلوے جیسی سہولیات حاصل ہور ہی ہیں، جن کا یہاں کے لوگوں کو کافی دنوں سے انتظار تھا۔ جیری بام – ٹوپول – امپھال ریلوے لائن سمیت ہزاروں کروڑ روپے کے کئی کنکٹی وٹی پروجیکٹ ریاست میں زیر تکمیل ہیں۔ اسی طرح امپھا ایئر پورٹ کو بین الاقوامی درجہ حاصل ہونے کی وجہ سے دہلی، کولکاتا اور بنگلورو کے ساتھ شمال مشرقی ریاستوں کی کنکٹی وٹی بہتر ہوئی ہے۔ منی پور کو ہند – میانمار – تھائی لینڈ سہ رخی شاہراہ اور اس خطہ میں آنے والے دنوں میں 9 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے بچھائی جانے والی قدرتی گیس کی پائپ لائن سے بھی فائدہ ہوگا۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ ریاست کی ترقی کے سفر میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کردیا گیا ہے اور اگلے 25 سال منی پور کی ترقی کے امرت کال ہوں گے۔ اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے ریاست کے ڈبل انجن کی ترقی کی کامیابی کے لئے دعائیں دیں۔

 

Click here to read full text speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...

Prime Minister Shri Narendra Modi paid homage today to Mahatma Gandhi at his statue in the historic Promenade Gardens in Georgetown, Guyana. He recalled Bapu’s eternal values of peace and non-violence which continue to guide humanity. The statue was installed in commemoration of Gandhiji’s 100th birth anniversary in 1969.

Prime Minister also paid floral tribute at the Arya Samaj monument located close by. This monument was unveiled in 2011 in commemoration of 100 years of the Arya Samaj movement in Guyana.