روٹیری ارکان ، کامیابی اورخدمت کاایک حقیقی مرقع ہیں
ہم مہاتمابدھ اورمہاتماگاندھی کی سرزمین ہیں ، جنھوں نے عملاً دکھادیاہے کہ دوسرے کے لئے زندہ رہنا کیاہوتاہے
فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ رہنے سے متعلق ہمارےصدیوں پرانے اقدارسے متاثرہوکر، 1.4ارب ہندوستانی ، ہمارے کرۂ ارض کو آلودگی سے مبّرا ، اورسرسبز بنانے کی غرض سے ہرممکن کوشش کررہے ہیں

دنیا بھر کے روٹیرینز کا وسیع خاندان، پیارے دوستو، نمستے! مجھے روٹری انٹرنیشنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ اس پیمانے کا ہر روٹری اجتماع ایک چھوٹی عالمی اسمبلی کی طرح ہوتا ہے۔ اس اجتماع میں تنوع اور حرکت پذیری ہے۔ آپ تمام روٹیرینز اپنے اپنے شعبوں میں کامیاب ہیں۔ پھر بھی، آپ نے خود کو صرف کام تک محدود نہیں رکھا۔ ہمارے سیارے کو بہتر بنانے کی آپ کی خواہش نے آپ کو اس پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا ہے۔ یہ کامیابی اور خدمت کا حقیقی امتزاج ہے۔

دوستو،

اس ادارے کے دو اہم اصول ہیں۔ پہلا ہے- اپنی ذات  سے اوپر اٹھ کر خدمت۔ دوسرا ہے- سب سے زیادہ نفع وہ کماتا ہے جو بہترین خدمت کرتا ہے۔ یہ پوری انسانیت کی فلاح کے لیے اہم اصول ہیں۔ ہزاروں سال پہلے ہمارے سنتوں اور بزرگوں نے ہمیں ایک طاقتور دعا دی تھی۔

‘سروے بھونتو سکھینہ ’

‘سروے سنتو نرامیہ’

اس کا مطلب ہے کہ ہر جاندار خوش رہے اور ہر جاندار صحت مند زندگی گزارے۔

ہمارے کلچر میں یہ بھی کہا جاتا ہے۔

‘‘پروپ کارائے ستام وبھوتیہ’’

اس کا مطلب ہے، عظیم روحیں کام کرتی ہیں اور صرف دوسروں کی بھلائی کے لیے زندہ رہتی ہیں۔ ہم بدھ اور مہاتما گاندھی کی سرزمین ہیں جنہوں نے عملی طور پر دکھایا کہ دوسروں کے لیے جینا کیا ہوتاہے۔

دوستو،

ہم سب ایک دوسرے پر منحصر، ایک دوسرے سے وابستہ اور ایک دوسرے سے جڑی ہوئی دنیا میں موجود ہیں۔ سوامی وویکانند نے اس کا بہت اچھا اظہار کیا جب انہوں نے کہا اور جس کااقتباس میں نقل کررہا ہوں۔

‘‘اس کائنات کا ایک زرہ پوری دنیا کو اپنے ساتھ لیے بغیر حرکت نہیں کر سکتا’’۔ اس لیے یہ ضروری ہے کہ افراد، تنظیمیں اور حکومتیں مل کر ہمارے سیارے کو مزید خوشحال اور پائیدار بنانے کے لیے کام کریں۔ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ روٹری انٹرنیشنل کئی ایسے کاز پر سخت محنت کر رہا ہے جن کا زمین پر مثبت اثر پڑتا ہے۔ مثال کے طور پر ماحولیاتی تحفظ کو لے لیں۔ پائیدار ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ فطرت کے ساتھ ہم آہنگ رہنے کے ہمارے صدیوں پرانے اخلاق سے متاثر ہو کر، 1.4 بلین بھارتی ہماری زمین کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ قابل تجدید توانائی بھارت میں ایک اُبھرتا ہوا شعبہ ہے۔ عالمی سطح پر بھارت نے بین الاقوامی شمسی اتحاد کی تشکیل میں قائدانہ کردارادا کیا ہے۔ بھارت - ایک سورج، ایک دنیا، ایک گرڈ کی سمت میں کام کر رہا ہے۔ حال ہی میں گلاسگو میں منعقدہ کوپ- 26 سربراہی اجلاس میں، میں نے LIFE  یعنی  طرز زندگی برائے ماحولیات کے بارے میں بات کی تھی۔ اس سے مراد ہر وہ انسان ہے جو ماحولیاتی طور پر باشعور زندگی گزار رہا ہے۔ 2070 تک نیٹ زیرو کے تئیں بھارت کی عہدبستگی کی عالمی برادری نے بھی تعریف کی۔

دوستو،

مجھے خوشی ہے کہ روٹری انٹرنیشنل پینے کے صاف پانی،صفائی اور حفظان صحت کی فراہمی کے لیے سرگرم عمل ہے۔بھارت میں، ہم نے 2014 میں سووچھ بھارت مشن یا کلین انڈیا موومنٹ شروع کی۔ پانچ سالوں میں ہم نے صفائی کا تقریباً پورا احاطہ کیا ہے ۔ اس سے غریبوں اور خاص طور پر بھارت کی خواتین کو فائدہ ہوا۔

اس وقت بھارت نوآبادیاتی حکمرانی سے آزادی ملنے کا  75 واں سال  منارہا ہے۔ پانی بچانے کے لیے ایک نئی اجتماعی تحریک نے ایک  شکل اختیار کر لی ہے۔ یہ تحریک پانی کے تحفظ کے ہمارے پرانے طریقوں سے متاثر ہے جس میں نئے حل کو بھی شامل کردیا گیا ہے۔

دوستو،

آپ کے دیگر اہم کازمیں سے ایک یعنی  مقامی معیشتوں کا فروغ  کووڈ کے بعد کی دنیا میں نہایت موزوں ہے۔ بھارت میں آتم نر بھر بھارت تحریک ایک  شکل اختیار کر رہی ہے۔ اس کا مقصد بھارت کو خود کفیل بنانا اور عالمی خوشحالی میں بھی حصہ ڈالنا ہے۔ مجھے یہ بھی بتانا ضروری ہے کہ بھارت دنیا کے سب سے بڑے اور تیزی سے بڑھنے والے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں شامل ہے۔ ان میں سے بہت سے اسٹارٹ اپس عالمی چیلنجوں کا حل فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دوستو،

ہم بھارت میں عالمی بہترین طور طریقوں کو سیکھنے اور دوسروں کے ساتھ اپنے طور طریقوں کااشتراک کرنے کے لیے ہمیشہ آمادہ رہتے ہیں۔ بھارت انسانی آبادی کے ساتویں حصے کامسکن ہے۔ ہمارا پیمانہ ایسا ہے کہ بھارت کی کسی بھی کامیابی کا دنیا پر مثبت اثر پڑے گا۔ مجھے کووڈ-  19 ٹیکہ کاری کی مثال  پیش کرنے دیں۔ جب صدی کی سب سے بڑی وبا کووڈ-  19 آئی تو لوگوں کا خیال تھا کہ بھارت، اپنی بڑی آبادی کے سبب اس وبائی مرض کے خلاف جنگ میں اتنا کامیاب نہیں ہوپائیگا۔تاہم بھارتی عوام نے انہیں غلط ثابت کردیا۔ بھارت نے اپنے لوگوں کو تقریباً 2 بلین خوراکیں دی ہیں۔ اسی طرح بھارت 2025 تک ٹی بی کے خاتمے کے لیے کام کررہا ہے۔ یہ 2030 کے عالمی ہدف سے 5 سال پہلے کی بات ہے۔ میں نے صرف چند مثالیں دی ہیں۔ میں روٹری خاندان کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ زمینی سطح پر ان کوششوں  میں  ساتھ دیں۔

دوستو،

اس سے پہلے کہ میں اپنی بات ختم کروں میں پورے روٹری خاندان سے ایک درخواست کروں گا۔ تقریباً دو ہفتوں میں، 21 جون کو دنیا میں یوگا کا عالمی دن منایا جائے گا۔ یوگا، جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں، ذہنی، جسمانی، فکری اور روحانی تندرستی کا ایک موثر ذریعہ ہے۔ کیا روٹری خاندان پوری دنیا میں بڑی تعداد میں یوم یوگا منا سکتا ہے؟ کیا روٹری خاندان بھی اپنے اراکین میں یوگا کی باقاعدہ مشق کی حوصلہ افزائی کر سکتا ہے؟ آپ ایسا کرنے کے فائدے دیکھیں گے۔

میں ایک بار پھر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے مجھے اس اجتماع سے خطاب کرنے کی دعوت دی۔ پوری  روٹری انٹرنیشنل فیملی کے لیے میری نیک خواہشات۔ شکریہ! بہت بہت شکریہ!

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024

Media Coverage

Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Chief Minister of Andhra Pradesh meets Prime Minister
December 25, 2024

Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri N Chandrababu Naidu met Prime Minister, Shri Narendra Modi today in New Delhi.

The Prime Minister's Office posted on X:

"Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri @ncbn, met Prime Minister @narendramodi

@AndhraPradeshCM"