وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کے مابعد مرکزی بجٹ ویبنار کا آغاز کیا۔ یہ وزیر اعظم کے ذریعہ خطاب کیے گئے مابعد بجٹ ویبناروں کے سلسلہ کا پانچواں ویبنار ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزراء، سرکاری اور نجی شعبہ کے حفظان صحت پیشہ واران، اور نیم طبی، نرسنگ، صحتی انتظام کاری، تکنالوجی اور تحقیق کے شعبہ کے پیشہ واران بھی موجود تھے۔
شروعات میں، وزیر اعظم مودی نے دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کو کامیابی کے ساتھ انجام دینے کے لیے صحتی شعبہ کو مبارکباد پیش کی، جس نے بھارت کے حفظانِ صحت نظام کی مشن پر مرتکز فطرت اور اثر انگیزی کو قائم کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بجٹ صحتی شعبہ میں اصلاحات متعارف کرانے اور اسے تبدیل کرنے کے لیے ان کوششوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیارکیا گیا ہے، جو گذشتہ 7 برسوں کے دوران انجام دی گئی ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے اپنے حفظانِ صحت نظام میں ایک جامع نقطہ نظر اختیار کیا ہے۔ آج ہماری توجہ محض صحت پر ہی نہیں بلکہ چاق و چوبند رہنے پر بھی مساوی طور پر مرتکز ہے۔‘‘
وزیر اعظم نے صحتی شعبہ کو جامع اور مبنی بر شمولیت بنانے سے متعلق کوششوں کو اجاگر کرنے والے تین عناصر کو تفصیل کے ساتھ پیش کیا۔ پہلا عنصر ہے، جدید طبی سائنس سے متعلق بنیادی ڈھانچے اور انسانی وسائل کی توسیع ۔ دوسرا عنصر ہے، آیوش جیسے روایتی بھارتی طبی نظام میں تحقیق کو فروغ اور حفظانِ صحت نظام میں فعال شمولیت۔ اور تیسرا عنصر ہے، جدید اور مستقبل کی تکنالوجی کے ذریعہ ملک کے ہر ایک شہری اور ہر خطہ کے لیے قابل استطاعت حفظانِ صحت خدمات فراہم کرانا۔ انہوں نے مزید کہا کہ، ’’ہماری کوشش اہم حفظانِ صحت خدمات کو بلاک کی سطح پر، ضلعی سطح پر، اور مواضعات کے قریب فراہم کرانا ہے۔ اس بنیادی ڈھانچہ کو برقرار رکھنے اور وقتاً فوقتاً اس کی تجدید کاری کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے نجی شعبہ اور دیگر شعبوں کو مزید توانائی کے ساتھ آگے آنا ہوگا۔‘‘
وزیر اعظم نے مطلع کیا کہ بنیادی حفظانِ صحت نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کے لیے ، صحت اور چاق و چوبند رہنے سے متعلق 1.5 لاکھ مراکز کی ترقی کے لیے بہت تیزی کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے۔ اب تک 85000 سے زائد مراکز حسب معمول چیک اپ، ٹیکہ کاری اور جانچ سے متعلق خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں، ذہنی حفظانِ صحت سے متعلق سہولت کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
طبی انسانی وسائل میں اضافہ کو لے کر، وزیر اعظم نے کہا کہ ’’چونکہ حفظانِ صحت خدمات سے متعلق مطالبہ میں اضافہ ہو رہا ہے، اس لیے ہم باہنر صحتی پیشہ واران بھی تیار کر رہے ہیں۔ اس لیے، گذشتہ برس کے مقابلے ، صحتی تعلیم اور حفظانِ صحت سے متعلق انسانی وسائل کی ترقی کے لیے بجٹ میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔‘‘ وزیر اعظم نے حفظانِ صحت برادری سے ایک معینہ مدت کے اندر، تکنالوجی کی مدد سے ان اصلاحات کو آگے لاجانے کے لیے کام کرنے کی اپیل کی اور اس سلسلے میں طبی تعلیم کے معیار کو بہتر بناتے ہوئے اسے مزید مبنی بر شمولیت اور قابل استطاعت بنانے پر زور دیا۔
طبی شعبہ میں جدید اور مستقبل کی تکنالوجی کے عنصر پر بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے کووِن جیسے پلیٹ فارموں کی تعریف کی جنہوں نے ڈجیٹل صحتی حل سے متعلق دنیا میں بھارت کو شہرت دلائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ، اسی طرح آیوشمان بھارت ڈجیٹل صحتی مشن صارف اور حفظانِ صحت فراہم کار کے درمیان آسان انٹرفیس فراہم کرتا ہے۔ آیوشمان بھارت ڈجیٹل صحتی مشن کے فوائد کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، ’’اس کے ساتھ ہی، ملک میں معالجاتی خدمات حاصل کرنا اور فراہم کرانا دونوں ہی کام آسان ہو جائیں گے۔ صرف یہ ہی نہیں، یہ مشن بھارت کے معیاری اور قابل استطاعت حفظانِ صحت نظام تک عالمی رسائی میں بھی مدد فراہم کرے گا۔
وزیر اعظم نے وبائی مرض کے دوران دور دراز علاقوں تک حفظانِ صحت اور ٹیلی میڈیسن خدمات جیسی تکنالوجیوں کے مثبت کردار کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے شہری اور دیہی بھارت کے درمیان حفظانِ صحت رسائی سے متعلق تفریق کو کم کرنے میں ان تکنالوجیوں کے کردار کو اجاگر کیا۔ آئندہ 5 جی نیٹ ورک اور ہر گاؤں کے لیے آپٹیکل فائبر نیٹ ورک پروجیکٹ کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے نجی شعبہ سے اپنی شراکت داری میں اضافہ کرنے کے لیے آگے آنے کے لیے کہا۔ انہوں نے طبی مقاصد کے لیے ڈرون تکنالوجی کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔
وزیر اعظم نے عالمی سطح پر آیوش کی بڑھتی قبولیت کا ذکرکیا اور اس حقیقت پر فخر کا اظہار کیا کہ عالمی صحتی تنظیم بھارت میں روایتی ادویہ کا اپنا واحد عالمی مرکز قائم کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ، ’’اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم کیسے اپنے اور دنیا کے لیے آیوش کے بہتر حل پیش کریں۔‘‘
ये बजट बीते 7 साल से हेल्थकेयर सिस्टम को रिफॉर्म और ट्रांसफॉर्म करने के हमारे प्रयासों को विस्तार देता है।
— PMO India (@PMOIndia) February 26, 2022
हमने अपने हेल्थकेयर सिस्टम में एक holistic approach को adopt किया है।
आज हमारा फोकस health पर तो है ही, wellness पर भी उतना ही अधिक है: PM @narendramodi
दूसरा- आयुष जैसी पारंपरिक भारतीय चिकित्सा पद्धति में research को प्रोत्साहन और हेल्थकेयर सिस्टम में उसका active engagement.
— PMO India (@PMOIndia) February 26, 2022
और तीसरा – Modern और Futuristic technology के माध्यम से देश के हर व्यक्ति, हर हिस्से तक बेहतर और affordable healthcare सुविधाएं पहुंचाना: PM @narendramodi
जब हम हेल्थ सेक्टर में holistic और inclusiveness की बात करते हैं तो, इसमें तीन फैक्टर्स का समावेश कर रहे हैं।
— PMO India (@PMOIndia) February 26, 2022
पहला- modern medical science से जुड़े इंफ्रास्ट्रक्चर और ह्यूमेन रिसोर्स का विस्तार: PM @narendramodi
हमारा प्रयास है कि क्रिटिकल हेल्थकेयर सुविधाएं ब्लॉक स्तर पर हों, जिला स्तर पर हों, गांवों के नज़दीक हों।
— PMO India (@PMOIndia) February 26, 2022
इस इंफ्रास्ट्रक्चर को मैंटेन करना और समय-समय पर अपग्रेड करना जरूरी है।
इसके लिए प्राइवेट सेक्टर और दूसरे सेक्टर्स को भी ज्यादा ऊर्जा के साथ आगे आना होगा: PM @narendramodi
प्राइमरी हेल्थकेयर नेटवर्क को सशक्त करने के लिए डेढ़ लाख हेल्थ एंड वेलनेस सेंटर्स के निर्माण का काम भी तेज़ी से चल रहा है।
— PMO India (@PMOIndia) February 26, 2022
अभी तक 85000 से अधिक सेंटर्स रुटीन चेकअप, वैक्सीनेशन और टेस्ट्स की सुविधा दे रहे हैं।
इस बार के बजट में इनमें मेन्टल हेल्थकेयर की सुविधा भी जोड़ी गई है: PM
जैसे-जैसे हेल्थ सर्विस की डिमांड बढ़ रही है, उसके अनुसार ही हम स्किल्ड हेल्थ प्रोफेशनल्स तैयार करने का भी प्रयास कर रहे हैं।
— PMO India (@PMOIndia) February 26, 2022
इसलिए बजट में हेल्थ एजुकेशन और हेल्थकेयर से जुड़े ह्युमेन रिसोर्स डेवलपमेंट के लिए पिछले साल की तुलना में बड़ी वृद्धि की गई है: PM @narendramodi
कोरोना वैक्सीनेशन में CoWIN जैसे प्लेटफॉर्म के माध्यम से हमारी डिजिटल टेक्नॉलॉजी का लोहा पूरी दुनिया ने माना है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) February 26, 2022
आयुष्मान भारत डिजिटल मिशन, कंज्यूमर और हेल्थकेयर प्रोवाइडर के बीच एक आसान इंटरफेस उपलब्ध कराता है।
— PMO India (@PMOIndia) February 26, 2022
इससे देश में उपचार पाना और देना , दोनों बहुत आसान हो जाएंगे।
इतना ही नहीं, ये भारत के क्वालिटी और अफॉर्डेबल हेल्थकेयर सिस्टम की ग्लोबल एक्सेस भी आसान बनाएगा: PM @narendramodi
आयुष की भूमिका तो आज पूरी दुनिया भी मान रही है।
— PMO India (@PMOIndia) February 26, 2022
हमारे लिए गर्व की बात है कि WHO भारत में अपना विश्व में अकेला Global Centre of Traditional Medicine शुरू करने जा रहा है: PM @narendramodi