From the plants to your plate, from matters of physical strength to mental well-being, the impact and influence of Ayurveda and traditional medicine is immense: PM
People are realising the benefits of Ayurveda and its role in boosting immunity: PM Modi
The strongest pillar of the wellness tourism is Ayurveda and traditional medicine: PM Modi

ہر ایک کو میری مبارک باد

نمسکار!

وزارت میں میرے ساتھی کرن رجیجو جی، مرلی دھرن جی، گلوبل آیوروید فیسٹیول کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر گنگا دھرن جی، ایف آئی سی سی آئی کے صدر اُدے شنکر جی، ڈاکٹر سنگیتا ریڈی جی۔

عزیز  دوستو،

مجھے چوتھے عالمی آیوروید فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے بڑی خوشی ہورہی ہے۔ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ بہت سے ماہرین اپنے نظریات اور تجربات میں ساجھے داری کریں گے۔ اس فیسٹیول میں جن ملکوں کی نمائندگی ہو رہی ہے ان کی تعداد 25 سے زیادہ ہے۔ یہ بڑی اچھی علامت ہے۔ اس سے آیوروید اور علاج کے روایتی طریقوں میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کا اظہار ہوتا ہے۔ اس فورم سے میں پوری دنیا میں آیوروید کے سلسلے میں کام کرنے والوں کی کوششوں کی تعریف کرتا ہوں۔ ان کے جذبے اور ثابت قدمی سے پوری انسانیت کو فائدہ ہوگا۔

دوستو،

آیوروید بھارت کے کلچر سے قریبی تعلق رکھتا ہے جو فطرت اور ماحول کا احترام کرتا ہے۔ ہمارے نصابوں میں بڑی اچھی طرح آیوروید کی تشریح کی گئی ہے جب یہ کہا گیا ہے: हिता-हितम् सुखम् दुखम्आयुः तस्य हिता-हितम्। मानम् च तच्च यत्र उक्तम्आयुर्वेद स उच्यते॥  آیورویدمیں بہت سے پہلوؤں کا خیال رکھا جاتا ہے۔ اس سے اچھی صحت اور طویل زندگی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ آیوروید کو صحیح معنی میں ایک شاندار انسانی سائنس کہا جاسکتا ہے۔ پودوں سے لے کر آپ کی پلیٹ تک، جسمانی مضبوطی سے لے کر ذہنی صحت تک آیوروید اور روایتی ادویات کا  اثر اور تاثیر زبردست ہوتا ہے۔

دوستو،

یہ کہا جاتا ہے: 'स्वस्थस्य स्वास्थ्य रक्षणंआतुरस्य विकार प्रशमनं'।   اس کا مطلب یہ ہے کہ : اس وقت کی بیماریوں کے علاوہ آیوروید جسم کی مجموعی صحت کا بھی تحفظ کرتا ہے۔اس میں کوئی عجیب بات نہیں ہے کہ آیوروید روگ سے زیادہ نروگ کی بات کرتا ہے۔ اگر کوئی شخص ویدیہ جاتا ہے تو وہ چاہے مرد ہو یا عورت نہ صرف دوائی حاصل کرتا ہے بلکہ اسے کچھ منتر بھی ملتے ہیں۔ مثلاً: بھوجن کریں آرام سے، سب چنتا کو مار۔ چبا-چبا کر کھایئے، ویدیہ نہ آوے دوار۔ اس کا مطلب ہے۔ اپنے کھانے سے لطف لیجیے، کسی ٹینشن کے بغیر۔ کھانے کے ہر لقمے سے لطف اندوز ہویئے، اسے اچھی طرح چبایئے۔ا س طرح کبھی آپ کو وید راج کو دوبارہ گھر نہیں بلانا پڑے گا۔

دوستو،

جون 2020 میں فائنانیشیل ٹائمس میں مجھے ایک مضمون پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ اس کا موضوع تھا – کورونا وائرس سے ’صحت کا ہالہ کرنے والی‘ مصنوعات کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔ اس مضمون میں ہلدی، ادرک اور اسی طرح کے دوسرے مصالحوں کا ذکر کیا گیا تھا جن کی مانگ عالمی وبائی بیماری کووڈ-19 کے سلسلے میں بتدریج بڑھ رہی ہے۔ موجودہ وقت آیوروید اور روایتی ادویات کے لیے صحیح وقت ہے کہ وہ عالمی طور پر زیادہ مقبول بنیں۔ ان میں دلچسپی بڑھتی جارہی ہے۔ دنیا دیکھ رہی ہے کہ کس طرح جدید اور روایتی دوائیں تندرستی کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہیں۔ لوگوں کو آیوروید اور قوت مدافعت بڑھانے میں اس کے رول کے فائدوں کا احساس ہو رہاہے۔ لوگ کاڑھا، کالی تلسی  اور سیاہ مرچ کو اپنی زندگی کا لازمی جزو  بنا رہے ہیں۔

دوستو،

آج سیاحت کے بہت سے مخصوص مزے ہیں۔ لیکن بھارت آپ کے لیے خاص طور پر  صحت والی سیاحت کی پیش کش کرتا ہے۔ میں اپنی بات پھر دوہراتا ہوں کہ صحت والی سیاحت۔ صحت والی سیاحت ایک اصول پر مبنی ہے یعنی بیماری کا علاج کیجیے،صحت مندی کو بڑھایئے اور جب میں صحت والی سیاحت کی بات کرتا ہوں تو اس کا سب سے مضبوط ستون آیوروید  اور روایتی ادویات ہیں۔اپنے آپ کو خوبصورت ریاست کیرالہ کے لہلہاتے ہوئے سب ماحول میں تصورت کیجیے۔ اس بات کا تصور کیجیے کہ آپ اتراکھنڈ میں پہاڑوں پر چلنے والی ہواؤں کے ساتھ دریا کے قریب بیٹھے ہوئے یوگا کر رہے ہیں۔ تصور کیجیے کہ آپ شمال مشرق کے شاداب اور سرسبز جنگلات کے درمیان میں بیٹھے ہوئے ہیں۔اگر آپ زندگی کی پریشانیوں سے دوچار ہیں اور ان پریشانیوں نے آپ تھکا دیا ہے تو یہ وقت ہے کہ آپ بھارت کے کلچرمیں وقت گذاریئے۔ اگر آپ اپنے جسم کا علاج کرنا چاہتے ہیں یا اپنے ذہن کا علاج کرنا چاہتے ہیں تو بھارت آیئے۔

دوستو،

یہ آیوروید کی مقبولیت کی وجہ ہے کہ ایک عظیم موقع ہمارا انتظار کر رہا ہے۔ ہمیں اس موقع کو گنوانا نہیں چاہئے۔ روایات کو  جدیدیت کے ساتھ ملاکر بہت سے فائدے حاصل کئے گئے ہیں۔ نوجوان لوگ بڑی تعداد میں  آیوروید مصنوعات کا استعمال کر رہے ہیں۔ آیوروید کو شہادت پر مبنی میڈیکل سائنس سے مربوط کرنے کی  شعوری کوششیں کی جارہی ہیں۔ اسی طرح  جو دیگر چیزیں  مقبول ہو رہی ہیں وہ ہیں: آیوروید کے سپلیمنٹس۔ آیوروید سے وابستہ ذاتی دیکھ بھال کی مصنوعات کا استعمال۔ ان مصنوعات کی پیکیجنگ میں بھی بہت بہتری آئی ہے۔ میں اپنے ماہرین تعلیم سے کہتا ہوں کہ وہ آیوروید اور روایت ادویات کے سلسلےمیں تحقیق کو اورگہرا کریں۔میں اپنی متحرک اسٹارٹ اپ کمیونٹی سے کہتا ہوں کہ وہ خاص طور پر آیوروید مصنوعات کی طرف دیکھیں۔ ایک بات جس کے لیے میں خاص طور پر نوجوانوں کی تعریف کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ انھوں نے  ہماری روایتی ادویات کی نمائندگی ایسی زبان میں  کرنے میں قیادت کی ہے جو ساری دنیا میں سمجھی جاتی ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ میرا خود کا خیال ہے کہ ہماری سرزمین کی اخلاقیات اور ہمارے نوجوانوں کا صنعت کاری کا جذبہ حیرت انگیز نتائج برآمد کرسکتاہے۔

دوستو،

میں حکومت کی طرف سے  آیوروید کی دنیا کو مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہوں۔ بھارت نے  نیشنل آیوش مشن تشکیل دیا ہے۔ نیشنل آیوش مشن، سستی آیوش خدمات کے ذریعے آیوش طبی نظام کو فروغ دینے کے لیے شروع کیا  گیا ہے۔ یہ نظام تعلیمی سسٹم کو مضبوط کرنے کے لیے بھی کام  کر  رہا ہے۔  یہ آیوروید سدھا، یونانی اور ہومیوپیتھک ادویات کے لیے کوالٹی کنٹرول   پر عملدرآمدمیں بھی آسانی پیدا کر رہا ہے اور خام مال کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے۔ حکومت نے بھی کوالٹی کنٹرول کے لیے متعدد اقدامات  کئے ہیں۔ آیوروید  اور بھارت کے طریقہائے علاج کے سلسلے میں ہماری پالیسی پہلے ہی عالمی صحت تنظیم کی روایتی میڈیسن اسٹرٹیجی 2014-2023 سے ہم آہنگ ہے۔ عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے بھارت میں روایتی ادویات کا عالمی مرکز قائم کرنے کا   اعلان بھی کیا ہے۔ ہم اس اقدامات کا خیر مقدم کرتےہیں۔ آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ مختلف ملکوں  سے طلبا آیوروید اور روایتی ادویات کے مطالعے کے لیے بھارت آرہے ہیں۔ یہ صحیح وقت  ہے کہ پوری دنیا کی صحت کے بارے میں سوچا جائے۔ ہوسکتا ہے کہ اس موضوع پر ایک عالمی سمٹ کا انعقاد کیا جائے۔ ہمیں ا ٓنے والے وقت میں آیوروید اور آہار کے بارےمیں بھی سوچنا چاہیے۔ آیوروید سے متعلق غذائی اشیاء اور وہ غذائی اشیاء جو  صحت میں بہتری لاتی ہیں۔ آپ میں سے بہت سوں کو معلوم ہوگا کہ اقوام متحدہ نے کچھ دن پہلے 2023 کو ملیٹس کا بین الاقوامی سال منانے کا اعلان کیا  ہے۔ ہمیں ملیٹس کے فائدوں کے بارےمیں آگاہی پیدا کرنی چاہئے۔

دوستو،

مجھے اپنی بات مہاتما گاندھی کے حوالے سے ختم  کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا تھا: ’’میں آیوروید کے بارےمیں بڑے اچھے خیالات رکھتاہوں۔  یہ بھارت کے قدیم علوم میں سے ایک ہے جو بھارت کے ہزاروں گاوؤں کے لاکھوں لوگوں کی صحت کو یقینی بناتاہے۔ میں ہر شہری کو یہ مشورہ دیتا ہوں کہ وہ آیوروید کے اصولوں کے مطابق زندگی گزاریں۔ فارمیسی، ڈسپینسری  اور ویدیاراج ان سب کے لیے میری دعائیں کہ وہ آیوروید کے لیے بہترین خدمات فراہم کرسکیں‘‘۔ مہاتما گاندھی نے یہ بات ایک سو سال سے زیادہ پہلے کہی تھی لیکن اس کی موزونیت آج  بھی قائم ہے۔ ہمیں آیوروید میں اپنی کامیابیوں کو آگے بڑھاتے رہنا چاہیے۔آیوروید  ہمارے لیے ایک ڈرائیونگ فورس ہونا چاہیے جس سے پوری دنیا ہماری سرزمین کی طرف متوجہ ہو۔ خدا کرے کہ یہ ہمارے نوجوانوں میں خوشحالی پیدا کرے ۔ اس کانفرنس کی ہرممکن کامیابی کے لیے میری نیک تمنائیں۔ تمام شرکت کرنے والوں کے لیے میری بہترین خواہشات۔

شکریہ

آپ کا بہت بہت شکریہ

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi govt created 17.19 crore jobs in 10 years compared to UPA's 2.9 crore

Media Coverage

PM Modi govt created 17.19 crore jobs in 10 years compared to UPA's 2.9 crore
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister greets on the occasion of Urs of Khwaja Moinuddin Chishti
January 02, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi today greeted on the occasion of Urs of Khwaja Moinuddin Chishti.

Responding to a post by Shri Kiren Rijiju on X, Shri Modi wrote:

“Greetings on the Urs of Khwaja Moinuddin Chishti. May this occasion bring happiness and peace into everyone’s lives.