Gaseous oxygen to be used for medical purposes
Temporary hospitals are being set up adjacent to plants with availability of Gaseous Oxygen
Around 10,000 oxygenated beds to be made available through this initiative
State governments being encouraged to set up more such facilities
1500 PSA oxygen generation plants are in the process of being set up

نئی دہلی۔02 مئی         وزیر اعظم جناب نریندر  مودی نےآکسیجن کی فراہمی اور دستیابی  بڑھانے کے لیے اختراعی طریقوں کی تلاش کے  سلسلے میں ن کی ہدایت کے مطابق ، آج گیس والی آکسیجن کے استعمال کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کی۔

اسٹیل پلانٹ ، پیٹروکیمیکل اکائیوں کے ساتھ ریفائنریز ، رچ کمبسٹن پروسیس کا استعمال کرنے والی صنعتوں ، پاور پلانٹ وغیرہ جیسی بہت سی صنعتوں میں آکسیجن پلانٹ ہوتے ہیں جس سے گیس والی آکسیجن پیدا ہوتی ہے جسے  اس عمل میں استعمال کیا جاتا ہے۔  طبی مقاصدکے لیے اس  آکسیجن کا استعمال کیا جا سکتا  ہے۔

جو حکمت عملی استعمال کی جارہی ہے وہ یہ ہے کہ ایسی صنعتی اکائیوں کی نشاندہی کی جائے جو مطلوبہ خالص گیس والی آکسیجن تیار کریں ، شہروں / کثیر آبادی والے علاقوں / طلب مراکز کے قریب رہنے والوں کو شارٹ لسٹ کریں اور اس ذریعہ کے قریب آکسیجن بستروں والے عارضی کووڈ کیئر سینٹر قائم کریں۔ اس طرح کی 5 سہولیات کے لئے ایک پائلٹ شروع کیا جا چکا ہے اور اس میں اچھی پیشرفت ہے۔ یہ کام پبلک سیکٹر اکائیوں یا نجی صنعتوں کے ذریعہ کیا جا رہا ہے جو پلانٹ کو چلارہے ہیں اور انہیں مرکزی و ریاستی حکومتوں کا تعاون حاصل ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ ایسے پلانٹس کے قریب عارضی اسپتال بنا کرکم عرصے میں تقریباً 10 ہزار آکسیجن والے  بستر دستیاب کرائے جا سکتے ہیں۔

ریاستی حکومتوں کو اس وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے آکسیجن  والے بستروں کی  ایسی مزید سہولیات کے قیام کی ترغیب دی جارہی ہے۔

وزیر اعظم نے پی ایس اے پلانٹس لگانے  کے کاموں کی بھی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ انہیں بتایا گیا کہ پی ایم اے کیئرز ، پی ایس یوز اور دیگر کے تعاون سےتقریباً  1500 پی ایس اے کے قریب پلانٹس لگائے جارہے ہیں۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ ان پلانٹس  کی جلد تکمیل کو یقینی بنائیں۔

وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ، کابینہ سکریٹری ،داخلہ سکریٹری ، روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے سکریٹری اور دیگر اعلی عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔  

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister meets with Crown Prince of Kuwait
December 22, 2024

​Prime Minister Shri Narendra Modi met today with His Highness Sheikh Sabah Al-Khaled Al-Hamad Al-Mubarak Al-Sabah, Crown Prince of the State of Kuwait. Prime Minister fondly recalled his recent meeting with His Highness the Crown Prince on the margins of the UNGA session in September 2024.

Prime Minister conveyed that India attaches utmost importance to its bilateral relations with Kuwait. The leaders acknowledged that bilateral relations were progressing well and welcomed their elevation to a Strategic Partnership. They emphasized on close coordination between both sides in the UN and other multilateral fora. Prime Minister expressed confidence that India-GCC relations will be further strengthened under the Presidency of Kuwait.

⁠Prime Minister invited His Highness the Crown Prince of Kuwait to visit India at a mutually convenient date.

His Highness the Crown Prince of Kuwait hosted a banquet in honour of Prime Minister.