وزیراعظم نے گگن یان مشن کی تیاری کا جائزہ لیا

Published By : Admin | October 17, 2023 | 13:53 IST
ہندستانی خلائی اسٹیشن 2035 تک قائم کیا جائے گا
ہندستان 2040 تک آدمی کو چاند پر بھیجے گا
ہندستان زہرہ اور مریخ کے مشنوں پر کام کرے گا

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہندستان کے  گگن یان مشن کی پیش رفت کا جائزہ لینے اور ہندستان کی خلائی تحقیقی کوششوں کے مستقبل کا خاکہ تیار کرنے کے لئے ایک اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی ہے۔

خلا کے محکمے نے اب تک تیار کی گئی مختلف ٹکنالوجیز مثلاً ہیومن ریٹیڈ لانچ وہیکل اور سسٹم کوالیفکیشن سمیت گگن یان مشن کا ایک جامع جائزہ پیش کیا۔ بتایا گیا کہ ہیومن ریٹیڈ لانچ وہیکل (ایچ ایل وی ایم3)کے تین ان اسکریو ڈمشنوں سمیت تقریباً 20 بڑے تجربات کا منصوبہ ہے۔ کریو ایسکیپ سسٹم ٹسٹ وہیکل  کی ایک مظاہراتی پرواز21 اکتوبر کی جانی ہے۔میٹنگ میں مشن کی تیاری کا جائزہ لیا گیا  اور 2025 میں اس کے لانچ کی تصدیق کی گئی۔

 حال ہی کے چندریان-3 اور آدتیہ ایل-1 مشنوں سمیت ہندستانی خلائی اقدامات کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے  ہدایت دی  کہ ہندستان کو اب ‘بھارتیہ انترکش اسٹیشن’(ہندستانی خلائی اسٹیشن)سال 2035 تک قائم کرنے اور 2040 تک پہلے ہندستانی کو چاند پر بھیجنے سمیت نئے شاندار مقاصد حاصل کرنے کا ہدف بنانا چاہئے۔

اس وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے خلا کا محکمہ چاند  کے بارے میں تحقیق کرنے کے لئے ایک روڈ میپ تیار کرے گا۔ اس روڈ میپ میں چندریان مشنوں کا ایک سلسلہ،ایک نیکسٹ جنریشن لانچ وہیکل (این جی ایل وی)تیار کرنا ،ایک لانچ پیڈ کی  تعمیر ،انسان پر مرکوز تجربہ گاہیں قائم کرنا  اور متعلقہ  ٹکنالوجیز  شامل ہوں گی۔

وزیراعظم نے ہندستانی سائنس دانوں سے اپیل کی کہ وہ بین سیارہ جاتی  مشنوں پر کام کریں جن میں وینس آربیٹر اور مشن اور ایک مارس لینڈر شامل ہوں۔

وزیراعظم نے  ہندستان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا کہ  اور خلائی تحقیق میں نئی بلندیاں سر کرنے کے ملک کے عزم کی تصدیق کی۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
'You Are A Champion Among Leaders': Guyana's President Praises PM Modi

Media Coverage

'You Are A Champion Among Leaders': Guyana's President Praises PM Modi
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi congratulates hockey team for winning Women's Asian Champions Trophy
November 21, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today congratulated the Indian Hockey team on winning the Women's Asian Champions Trophy.

Shri Modi said that their win will motivate upcoming athletes.

The Prime Minister posted on X:

"A phenomenal accomplishment!

Congratulations to our hockey team on winning the Women's Asian Champions Trophy. They played exceptionally well through the tournament. Their success will motivate many upcoming athletes."