ہندوستان میں جاپانی سفارت خانے نے من کی بات کی 100ویں قسط کے بارے میں ٹویٹ کیا۔ اس موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے، سفارت خانے نے کتاب ”من کی بات: ریڈیو پر ایک سماجی انقلاب“ کے مقدمے میں مرحوم جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کے ذریعہ دیے گئے ایک پیغام کا ذکر کیا۔
سفارت خانے نے من کی بات کے 89ویں ایڈیشن کو بھی یاد کیا ، جہاں وزیر اعظم مودی نے جاپانی فنکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوستان اور جاپان کے ثقافتی تعلقات کی تعریف کی تھی، جو ایشین ممالک میں مہا بھارت اور رامائن کا انعقاد کرتے رہے ہیں۔
سلسلے وار ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:
”ان خوبصورت الفاظ کے لیے اور میرے دوست مرحوم شنزو آبے کو یاد کرنے کے لیے شکریہ۔“
Thank you for the kind words and for also remembering my friend, late Mr. Shinzo Abe. #MannKiBaat https://t.co/qmf4hNvfVv
— Narendra Modi (@narendramodi) May 3, 2023