وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اُن متاثرین کو یاد کیا ، جن کی جانیں ملک کی تقسیم کے دوران چلی گئی تھیں ۔ ملک آج وبھاجن وبھیشکا سمرتی دوس منارہا ہے۔ جناب مودی نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ان لوگوں کی جدوجہد کو یاد کیا جو اپنے گھروں سے اجاڑدئے گئے تھے۔
ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وبھاجن وبھیشکا سمرتی دوس بھارت کے ان شہریوں کو عقیدت کے ساتھ یاد کرنے کا موقع ہے ، جن کی زندگی ملک کی تقسیم کی نذر ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی یہ دن ان لوگوں کی پریشانیوںاور جدوجہد کی بھی یاد دلاتا ہے جنہیں بے گھر ہونے کی پریشانی جھیلنے کو مجبور ہونا پڑا ۔ ایسے سبھی لوگوں کو میرا صد صد سلام ۔
विभाजन विभीषिका स्मृति दिवस उन भारतवासियों को श्रद्धापूर्वक स्मरण करने का अवसर है, जिनका जीवन देश के बंटवारे की बलि चढ़ गया। इसके साथ ही यह दिन उन लोगों के कष्ट और संघर्ष की भी याद दिलाता है, जिन्हें विस्थापन का दंश झेलने को मजबूर होना पड़ा। ऐसे सभी लोगों को मेरा शत-शत नमन।
— Narendra Modi (@narendramodi) August 14, 2023