وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 1893 میں شکاگو،یو ایس اے میں سوامی وویکانند کی طرف سے دی گئی مشہور تقریر کومشترک کیا۔
جناب مودی نے کہا کہ وویکانند نے بھارت کے صدیوں پرانے اتحاد، امن اور بھائی چارے کے پیغام کو متعارف کرایا، جو آج بھی نسلوں کو متاثر کرتا ہے۔
وزیر اعظم نے ’ایکس‘پر پوسٹ کیا:
’’آج کے دن 1893 میں، سوامی وویکانند نے شکاگو میں اپنا شاندار خطاب کیا تھا۔ انہوں نے بھارت کے صدیوں پرانے اتحاد، امن اور بھائی چارے کے پیغام کو دنیا کے سامنے متعارف کرایا۔ ان کے الفاظ آج بھی نسلوں کو متاثر کرتے ہیں، جو ہمیں اتحاد اور ہم آہنگی کی قوت کی یاد دلاتے ہیں۔‘‘
On this day in 1893, Swami Vivekananda delivered his iconic address in Chicago. He introduced India’s ages old message of unity, peace and brotherhood to the world. His words continue to inspire generations, reminding us of the power of togetherness and harmony.…
— Narendra Modi (@narendramodi) September 11, 2024