نئی دہلی،  15/فروری 2022 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سنت روی داس کو ان کی جینتی کی ماقبل شام یاد کیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اس بات پر بھی فخر محسوس کرتے ہیں کہ ان کی حکومت نے جو بھی قدم اٹھایا ہے اس میں پوجیہ شری گرو روی داس جی کے جذبے کو جذب کیا ہے۔

یکے بعد دیگرے کئے گئے ٹوئیٹ میں وزیر اعظم نے کہا ہے:

’’عظیم سنت گرو روی داس جی کا کل یوم پیدائش ہے۔ انھوں نے جس طرح سے اپنی زندگی سماج سے ذات پات اور چھوا چھوت جیسی غلط رسوم کو ختم کرنے کے لئے وقف کردی، وہ آج بھی ہم سب کے لئے باعث تحریک ہے۔‘‘

’’اس موقع پر مجھے سنت روی داس جی کے مقدس مقام کے تعلق سے کچھ باتیں یاد آرہی ہیں۔ سال 2016 اور 2019 میں مجھے یہاں متھا ٹیکنے اور لنگر چھکنے کی خوش بختی حاصل ہوئی تھی۔ ایک رکن پارلیمنٹ ہونے کے ناطے میں نے یہ طے کرلیا تھا کہ اس تیرتھ استھل کے ترقیاتی کاموں میں کوئی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔‘‘

’’مجھے یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے کہ ہم نے اپنی حکومت کے ہر قدم اور ہر منصوبے میں پوجیہ شری گرو روی داس جی کے جذبے کو جذب کیا ہے۔ یہی نہیں، کاشی میں ان کی یاد میں تعمیراتی کام پوری شان و شوکت اور روحانیت کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔‘‘

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India starts exporting Pinaka weapon systems to Armenia

Media Coverage

India starts exporting Pinaka weapon systems to Armenia
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi thanks President of Guyana for his support to 'Ek Ped Maa ke Naam' initiative
November 25, 2024
PM lauds the Indian community in Guyana in yesterday’s Mann Ki Baat episode

The Prime Minister, Shri Narendra Modi today thanked Dr. Irfaan Ali, the President of Guyana for his support to Ek Ped Maa Ke Naam initiative. Shri Modi reiterated about his appreciation to the Indian community in Guyana in yesterday’s Mann Ki Baat episode.

The Prime Minister responding to a post by President of Guyana, Dr. Irfaan Ali on ‘X’ said:

“Your support will always be cherished. I talked about it during my #MannKiBaat programme. Also appreciated the Indian community in Guyana in the same episode.

@DrMohamedIrfaa1

@presidentaligy”