وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بوڈوفا اپیندرناتھ برہما کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ بوڈوفا اپیندر ناتھ برہما کی زندگی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے وقف تھی۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ حکومت ہند اور حکومت آسام ان کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے متعدد کوششیں کر رہی ہیں اور شاندار بوڈو عوام کی اختیارکاری کے لیے کام کر رہی ہیں۔
آسام کے وزیر اعلیٰ جناب ہیمنتا بسوا شرما کے ذریعہ کیے گئے ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا؛
’’بوڈوفا اپیندرناتھ برہما کی زندگی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے وقف تھی۔ ان کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر انہیں یاد کر رہا ہوں۔ حکومت ہند اور حکومت آسام ان کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے متعدد کوششیں کر رہی ہیں اور شاندار بوڈو عوام کی اختیارکاری کے لیے کام کر رہی ہیں۔‘‘
The life of Bodofa Upendranath Brahma was devoted to the welfare of people. Remembering him on his birth anniversary. The Government of India and Assam Government are making numerous efforts to realise his dreams and work for the empowerment of the wonderful Bodo people. https://t.co/ilZYtg5dIZ
— Narendra Modi (@narendramodi) March 31, 2023