نئی دلی، 12 ؍ اکتوبر،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج راج ماتا وجے راجے سندھیا کے صد سالہ یوم پیدائش کے موقع پر ویدیو کانفرنس کے ذریعے 100 روپے کا ایک خصوصی یادگاری سکہ جاری کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے انہیں جذباتی خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ راج ماتا وجے راجے سندھیا جی کے اعزاز میں 100 روپے کا خصوصی یادگاری سکہ جاری کرتے ہوئے وہ خود کو خوش نصیب تصور کرتے ہیں۔ انہوں نے وجے راجے جی کی کتاب کا حوالہ دیا اور کہا کہ اس کتاب میں انہوں نے جس کا گجرات کے ایک نوجوان لیڈر کے طور پر ذکرکیا ہے اب اتنے سالوں کے بعد وہ نوجوان ملک کے پردھان سیوک کے طورپر اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ راج ماتا وجے راجے سندھیا ان لوگوں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے ملک کو صحیح سمت میں گامزن کیا۔ وہ ایک بہترین لیڈر تھیں اور ایک باصلاحیت منتظم بھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی کپٹروں کی ہولی جلانا ہو، ایمرجنسی کا دور ہو یا پھر رام مندر تحریک راج ماتا نے ہندوستانی سیاست کے ہر دورکا مشاہدہ کیا۔وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان نسل کے لئے راج ماتا کی زندگی اور دوسری چیزوں کا جاننا بہت اہم ہے۔ ضرورت اس بات کی بھی ہے کہ ان کا اور ان کے تجربات کا تسلسل کے ساتھ تذکرہ ہو۔
وزیراعظم نے آگے کہا کہ راج ماتا نے ہمیں سکھایا ہے کہ عوامی خدمت کےلئے کسی مخصوص خاندان میں پیدا ہونا ضروری نہیں۔ اس کے لئے جو ضروری چیز ہے وہ ملک اور اس کی جمہوری اقدار سے محبت ہے۔ اس طرح کے خیالات اور نظریات راج ماتا کی زندگی میں جا بجا دیکھے جا سکتے ہیں۔ راج ماتا کے پاس ہزاروں خادم تھے، شاندار محل تھا اورتمام تر سہولتیں حاصل تھیں، لیکن انہوں نے اپنی زندگی غریبوں کی خواہشات کی تکمیل میں اور عام لوگوں کےلئے وقف کر دی تھی۔ عوامی خدمت سے انہوں نے خود کو ہمیشہ جوڑے رکھا۔ وزیراعظم نے کہاکہ راج ماتا نے خود کو ملک کے مستقبل کے لئے پوری طرح وقف کر دیا تھا۔ملک کی آنے والی نسل کے لئے انہوں نے اپنی تمام تر خوشیاں ترک کر دی تھیں۔ وہ عہدے اور وقارکے لئے کبھی نہیں زندہ رہیں اور نہ ہی سیاست کے لئے۔ انہوں نے یاد کیا کہ جب راج ماتا نے بہت سے مواقع پر بڑی انکساری سے عہدے کو ٹھکرادیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار اٹل جی اور اڈوانی جی نے ان سے جن سنگھ کا صدر بننے کو کہا، لیکن اس کی جگہ انہوں نے ایک عام کارکن کی طرح جن سنگھ کے لئے کام کرنے کو ترجیح دی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ راج ماتا اپنے ساتھ کام کرنے والوں کو ان کے نام سے یاد رکھتی تھیں۔ کسی کارکن کے دل میں اس وقت کیا جذبات ہوتے ہوں گے، آسانی سے سمجھا جا سکتا ہے۔ وقار نہیں، عزت، سیاست کی کلید ہونی چاہئے۔ انہوں نے راج ماتا کو ایک روحانی شخصیت قرار دیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ عوام کی بیداری اور عوا م میں تحریک پیدا کرنے کی غرض سے پچھلے کچھ سالوں کے دوران ملک میں متعدد تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ بہت سی اسکیمیں اور اعلانات کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ راج ماتا کے آشیرواد سے ملک ترقی کے راستے پر آگے بڑھ رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج ناری شکتی میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے اور زندگی کے بہت سے شعبوں میں ان کی پیش رفت کو دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے حکومت کے ایسے بہت سے اقدامات کاذکر کیا، جن سے خواتین کو بااختیار بنانے کے راج ماتا کے خواب کو تعبیر آشنا کیا جا سکے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ بھی حیرت انگیز اتفاق ہے کہ رام جنم بھومی کے جس خواب کو پورا کرنے کے لئے انہوں نے لڑائی لڑی، ان کی پیدائش کی صدی کی تکمیل کے موقع پر وہ خواب پورا ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آتم نربھر بھارت کی کامیابی سے ان کے ویژن کو طاقتور بنانے اور ایک خوشحال بھارت بنانے میں مدد ملے گی۔
पिछली शताब्दी में भारत को दिशा देने वाले कुछ एक व्यक्तित्वों में राजमाता विजयाराजे सिंधिया भी शामिल थीं।
— PMO India (@PMOIndia) October 12, 2020
राजमाताजी केवल वात्सल्यमूर्ति ही नहीं थी। वो एक निर्णायक नेता थीं और कुशल प्रशासक भी थीं: PM @narendramodi pays tributes to #RajmataScindia
स्वतंत्रता आंदोलन से लेकर आजादी के इतने दशकों तक, भारतीय राजनीति के हर अहम पड़ाव की वो साक्षी रहीं।
— PMO India (@PMOIndia) October 12, 2020
आजादी से पहले विदेशी वस्त्रों की होली जलाने से लेकर आपातकाल और राम मंदिर आंदोलन तक, राजमाता के अनुभवों का व्यापक विस्तार रहा है: PM @narendramodi honours #RajmataScindia
हम में से कई लोगों को उनसे बहुत करीब से जुड़ने का, उनकी सेवा, उनके वात्सल्य को अनुभव करने का सौभाग्य मिला है: PM @narendramodi on #RajmataScindia
— PMO India (@PMOIndia) October 12, 2020
We learn from the life of #RajmataScindia that one does not have to be born in a big family to serve others. All that is needed is love for the nation and a democratic temperament: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) October 12, 2020
The life and work of #RajmataScindia was always connected to the aspirations of the poor. Her life was all about Jan Seva: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) October 12, 2020
राष्ट्र के भविष्य के लिए राजमाता ने अपना वर्तमान समर्पित कर दिया था।
— PMO India (@PMOIndia) October 12, 2020
देश की भावी पीढ़ी के लिए उन्होंने अपना हर सुख त्याग दिया था।
राजमाता ने पद और प्रतिष्ठा के लिए न जीवन जीया, न राजनीति की: PM @narendramodi #RajmataScindia
ऐसे कई मौके आए जब पद उनके पास तक चलकर आए। लेकिन उन्होंने उसे विनम्रता के साथ ठुकरा दिया।
— PMO India (@PMOIndia) October 12, 2020
एक बार खुद अटल जी और आडवाणी जी ने उनसे आग्रह किया था कि वो जनसंघ की अध्यक्ष बन जाएँ।
लेकिन उन्होंने एक कार्यकर्ता के रूप में ही जनसंघ की सेवा करना स्वीकार किया: PM @narendramodi
राजमाता एक आध्यात्मिक व्यक्तित्व थीं।
— PMO India (@PMOIndia) October 12, 2020
साधना, उपासना, भक्ति उनके अन्तर्मन में रची बसी थी: PM @narendramodi
लेकिन जब वो भगवान की उपासना करती थीं, तो उनके पूजा मंदिर में एक चित्र भारत माता का भी होता था।
— PMO India (@PMOIndia) October 12, 2020
भारत माता की भी उपासना उनके लिए वैसी ही आस्था का विषय था: PM @narendramodi on #RajmataScindia
राजमाता के आशीर्वाद से देश आज विकास के पथ पर आगे बढ़ रहा है।
— PMO India (@PMOIndia) October 12, 2020
गाँव, गरीब, दलित-पीड़ित-शोषित-वंचित, महिलाएं आज देश की पहली प्राथमिकता में हैं: PM @narendramodi #RajmataScindia
ये भी कितना अद्भुत संयोग है कि रामजन्मभूमि मंदिर निर्माण के लिए उन्होंने जो संघर्ष किया था, उनकी जन्मशताब्दी के साल में ही उनका ये सपना भी पूरा हुआ है: PM @narendramodi #RajmataScindia
— PMO India (@PMOIndia) October 12, 2020