وزیر اعظم نے زراعت میں قدر افزائی کی اہمیت پر روشنی ڈالی
کسانوں کا کہنا ہے کہ نئی اقسام انتہائی فائدہ مند ثابت ہوں گی کیونکہ ان سے اخراجات کم کرنے میں مدد ملے گی اور ماحولیات پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے
وزیر اعظم نے فصلوں کی ان نئی اقسام کو تیار کرنے کے لیے سائنسدانوں کی ستائش کی
سائنسدانوں نے بتایا کہ وہ غیر استعمال شدہ فصلوں کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے وزیر اعظم کی طرف سے دی گئی تجویز کے مطابق کام کر رہے ہیں
وزیر اعظم نے قدرتی کھیتی کے فوائد اور نامیاتی غذا کی بڑھتی ہوئی مانگ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج انڈیا ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، نئی دہلی میں فصلوں کی 109 زیادہ پیداوار والی، موسمیاتی طور سے لچکدار اور بایوفورٹیفائیڈ اقسام جاری کیں۔

 

اس موقع پر وزیر اعظم نے کسانوں اور سائنسدانوں سے بھی بات چیت کی۔ فصلوں کی ان نئی اقسام کی اہمیت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے زراعت میں قدر میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا۔ کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ یہ نئی اقسام انتہائی فائدے مند ثابت ہوں گی کیونکہ ان سے اخراجات کم کرنے میں مدد ملے گی اور ماحولیات پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

 

وزیر اعظم نے جوار کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر زور دیا کہ لوگ کس طرح غذائیت سے بھرپور خوراک کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے قدرتی کاشت کاری کے فوائد اور نامیاتی کاشت کاری کی طرف عام لوگوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں نے نامیاتی غذاؤں کا استعمال اور مطالبہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ کسانوں نے قدرتی کاشت کاری کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔

 

کسانوں نے بیداری پیدا کرنے کے سلسلے میں کرشی وگیان کیندروں (کے وی کے) کے کردار کی بھی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے مشورہ دیا کہ کے وی کے کو ہر مہینے تیار کی جا رہی نئی اقسام کے فوائد کے بارے میں کسانوں کو فعال طور پر مطلع کیا جانا چاہیے تاکہ ان کے فوائد کے بارے میں بیداری بڑھائی جا سکے۔

 

وزیر اعظم نے فصلوں کی ان نئی اقسام کو تیار کرنے کے لیے سائنسدانوں کی بھی تعریف کی۔ سائنسدانوں نے بتایا کہ وہ غیر استعمال شدہ فصلوں کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے وزیر اعظم کی طرف سے دی گئی تجویز کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

 

وزیر اعظم کی طرف سے جاری کردہ 61 فصلوں کی 109 اقسام میں 34 کھیتی کی فصلیں اور 27 باغبانی فصلیں شامل ہیں۔ کھیتی کی فصلوں میں مختلف اناج کے بیج بشمول باجرا، چارہ کی فصلیں، تیل کے بیج، دالیں، گنا، کپاس، ریشے اور دیگر ممکنہ فصلوں کو جاری کیا گیا۔ باغبانی فصلوں میں پھلوں کی مختلف اقسام، سبزیوں کی فصلیں، پودے لگانے والی فصلیں، ٹیوبر فصلیں، مصالحہ جات، پھول اور دواؤں کی فصلیں جاری کی گئیں۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi