کیو ایس عالمی یونیورسٹی درجہ بندی میں ہندوستانی یونیورسٹیوں کی کارکردگی میں بہتری پر خوشی کا اظہارکیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تعلیم کے شعبے میں معیاری تبدیلیوں کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نےکیو ایس عالمی یونیورسٹی درجہ بندی میں ہندوستانی یونیورسٹیوں کی کارکردگی میں بہتری پر بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔
کیوایس کوئک کوئریلی سیمنڈس لمیٹڈ کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر، جناب نونزیؤ کوئک کوئریلی کو ،کیو ایس عالمی یونیورسٹی درجہ بندی میں ہندوستانی یونیورسٹیوں کی کارکردگی میں مسلسل بہتری کے بارے میں جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نےسوشل میڈیا X پر پوسٹ کیا؛
’’پچھلی دہائی کے دوران، ہم نے تعلیم کے شعبے میں معیاری تبدیلیوں پر توجہ مرکوز کی ۔ ایسا کیو ایس عالمی یونیورسٹی درجہ بندی میں ظاہر ہوتا ہے۔ انہوں نے طلباء، فیکلٹی اور اداروں کو ان کی محنت اور لگن کی تعریف کی۔ اس ضمن میں، ہم تحقیق اور جدت کو فروغ دینے کے لیے اور بھی زیادہ کرنے کے خواہاں ہیں۔‘‘
Over the last decade, we have focused on qualitative changes in the education sector. This is reflected in the QS World University Rankings. Compliments to the students, faculty and institutions for their hard work and dedication. In this term, we want to do even more to boost… https://t.co/smy5bn6UnD
— Narendra Modi (@narendramodi) June 7, 2024