وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہاتھیوں کے عالمی دن کے موقع پر ہاتھیوں کے تحفظ کے تئیں عہدبندگی کا اعادہ کیا۔
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو کے ٹوئیٹ پر ردعمل کا اظہا کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا؛
’’ہاتھیوں کے عالمی دن کے موقع پر، ہم ہاتھیوں کے تحفظ کے تئیں اپنی عہد بندگی کا اعادہ کرتے ہیں، جو بھارت کے مالا مال قدرتی ورثے کے ساتھ قریبی طور پر مربوط ہیں۔ میں ان تمام افراد کی بھی ستائش کرتا ہوں جو اس سمت میں کام کر رہے ہیں۔ مدوملائی ٹائیگر ریزرو کے میرے حالیہ دورے کی چند جھلکیاں ساجھا کر رہا ہوں۔‘‘
On World Elephant Day, we reiterate our commitment to protect the elephant, which is very closely associated with India’s rich natural heritage. I also appreciate all those working in this direction. Sharing some glimpses from my recent visit to the Mudumalai Tiger Reserve. 🐘 https://t.co/xcPrZ5uZy5 pic.twitter.com/kb8lKFl3W7
— Narendra Modi (@narendramodi) August 12, 2023