وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جدید ترین ٹیکنا لوجی کو ملک کے کونے کونے تک پہنچانے سے متعلق اپنے عزم اور عہد بستگی کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کئی اضلاع میں 3 لاکھ سے زیادہ 5 جی سائٹس کی کامیابی سے تنصیب ، ٹیکنا لوجی کے ہمارے سفر میں ایک تاریخی کامیابی اور حصولیابی کی علامت ہے۔
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنا لوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو کے ذریعے دنیا کے سب سے بڑے 5 جی ایکو نظام کے بارے میں ایک ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا :
‘‘ بھارت نے ڈجیٹل کنکٹیویٹی میں تیزی سے پیش رفت کی ہے ۔ کئی اضلاع میں 3 لاکھ سے زیادہ 5 جی سائٹس کی کامیابی سے تنصیب ، ٹیکنا لوجی کے ہمارے سفر میں ایک تاریخی حصولیابی کی علامت ہے ۔ 5 جی کا تیز رفتاری سے آغاز کیا جانا ، ملک کے کونے کونے تک جدید ترین ٹیکنا لوجی لے جانے اور زندگیوں میں یکسر تبدیلی لانے اور ترقی پر اثر انداز ہونے سے متعلق ہمارے عزم کو نمایاں کرتا ہے ۔ ’’
India surges ahead in digital connectivity! The successful installation of over 3 lakh 5G sites across several districts signifies a landmark achievement in our technological journey. This rapid 5G rollout underscores our commitment to bring cutting-edge technology to every… https://t.co/XYCMofr3Vr
— Narendra Modi (@narendramodi) August 2, 2023