Quoteوزیر اعظم نے جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کے سہولت کار کے طور پر 2+2 فارمیٹ کا خیرمقدم کیا
Quoteوزرائے موصوف نے وزیر اعظم کے امریکہ کے سرکاری دورے اور صدر بائیڈن کے جی 20 سربراہ اجلاس کے موقع پر بھارت کے دورے کے بعد دوطرفہ تعاون میں پیش رفت پر روشنی ڈالی
Quoteانھوں نے مغربی ایشیا سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا
Quoteوزیر اعظم نے صدر بائیڈن کے ساتھ آئندہ تعامل کی توقع کا اظہار کیا

  امریکہ کے وزیر خارجہ جناب انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع جناب لائیڈ آسٹن نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

دونوں سکریٹریوں نے وزیر اعظم کو بھارت کے وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر کے ساتھ 2+2  فارمیٹ میں اپنی بات چیت کے بارے میں آگاہ کیا۔

انھوں نے جون 2023 میں وزیر اعظم کے امریکہ کے سرکاری دورے اور نئی دہلی میں جی 20 سربراہ اجلاس کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد دفاع ، سیمی کنڈکٹر ، ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی ، خلائی ، صحت سمیت دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں پیش رفت پر بھی روشنی ڈالی۔

 

|

وزیر اعظم نے تمام شعبوں میں گہرے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری جمہوریت ، تکثیریت اور قانون کی حکمرانی کے احترام پر مبنی ہے۔

انھوں نے مغربی ایشیا میں جاری پیش رفت سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے ان مسائل پر بھارت اور امریکہ کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

 

|

وزیر اعظم نے صدر بائیڈن کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ ان کے ساتھ تعامل جاری رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
In Mann Ki Baat, PM Stresses On Obesity, Urges People To Cut Oil Consumption

Media Coverage

In Mann Ki Baat, PM Stresses On Obesity, Urges People To Cut Oil Consumption
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 24 فروری 2025
February 24, 2025

6 Years of PM Kisan Empowering Annadatas for Success

Citizens Appreciate PM Modi’s Effort to Ensure Viksit Bharat Driven by Technology, Innovation and Research