وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج سوچھ بھارت مشن کے 10 سال مکمل ہونے پر مختلف عالمی تنظیموں کے رہنماؤں کی جانب سے تہنیتی پیغامات موصول ہوئے۔ رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح سوچھ بھارت مشن نے وزیر اعظم کی دور اندیش قیادت میں بہتر صفائی ستھرائی کے ذریعہ ہندوستان کو نمایاں طور پر تبدیل کیا ہے۔

وزیر اعظم نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او )کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس اذانوم گیبریئس کی  نیک خواہشات پر مائی گوو کے ذریعہ ایکس پر ایک پوسٹ  کا اشتراک کیا:

" ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ، ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم گیبریئس نے پی ایم @ نریندر مودی کی ستائش کی اور سوچھ بھارت مشن کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر حکومت کی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے تبدیلی کے اس اقدام کے ذریعہ  پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں کی گئی اہم پیش رفت پر روشنی ڈالی، جو ایک صاف ستھرے اور صحت مند قوم کو فروغ دینے کے لیے برادریوں کو متحرک کرتی ہے۔  "

جناب مودی نے عالیمی بینک کے صدر اجے بنگا کی  نیک خواہشات پرمائی گوو کے ذریعہ ایکس  پر ایک پوسٹ شیئر کی:

" سوچھ بھارت مشن  کے 10 سال مکمل ہونے پر عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے تبصرہ کیا کہ سوچھ بھارت مشن نے بہتر صفائی ستھرائی کے ذریعہ  ہندوستان کو نمایاں طور پر تبدیل کر دیا ہے، جس نے پی ایم @ نریندر مودی کی  بصیرت انگیز قیادت میں ایک قابل ذکر سنگ میل حاصل کیا ہے۔  "

وزیراعظم نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ماساتسوگو آساکاوا کی  نیک خواہشات پر مائی گوو کے ذریعہ ایکس  پر ایک پوسٹ کا اشتراک کیا:

" سوچھ بھارت مشن  کے 10 سال مکمل ہونے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ماساتسوگو آساکاوا نے ایک تبدیلی کی مہم سوچھ بھارت مشن کی سربراہی کرنے پر پی ایم @ نریندر مودی کی  پذیرائی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ شروع سے ہی اس بصیرت انگیز اقدام پر ہندوستان کے ساتھ شراکت داری کر رہا ہے۔  "

روحانی پیشوا  شری  شری روی شنکر کی  نیک خواہشات پر جناب مودی نے ایکس  پر ایک پوسٹ شیئر کی:

" سوچھ بھارت مشن  کے 10 سال مکمل ہونے پر  روحانی پیشوا ، شری شری روی شنکر نے کہا ’’ہمارے قابل احترام وزیر اعظم نریندر مودی  جی نےپورے ملک میں  سوچھ بھارت  مہم شروع کیا ہے، ہم دیکھ رہے ہیں کہ  لوگوں کی توجہ صفائی کی طرف لوٹ آئی ہے۔ "

وزیر اعظم نے ٹاٹا ٹرسٹ کے چیئرمین  جناب رتن ٹاٹا کی  نیک خواہشات پر مائی گوو  کے ذریعہ ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی:

"میں سوچھ بھارت مشن مشن کے 10 ویں سالگرہ پر عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد دیتا ہوں۔ "

جناب مودی نے ایکس پر مائی گوو کے ذریعہ بل گیٹس، مائیکروسافٹ  کے بانی اور انسان دوست کی نیک  خواہشات پر ایک پوسٹ شیئر کی:

" سوچھ بھارت مشن  کے 10 سال مکمل ہونے پر مائیکروسافٹ  کے بانی اور انسان دوست ، بل گیٹس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’سوچھ بھارت مشن کا اثر حیرت انگیز رہا ہے "

 

 

 

 

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...

Prime Minister Shri Narendra Modi paid homage today to Mahatma Gandhi at his statue in the historic Promenade Gardens in Georgetown, Guyana. He recalled Bapu’s eternal values of peace and non-violence which continue to guide humanity. The statue was installed in commemoration of Gandhiji’s 100th birth anniversary in 1969.

Prime Minister also paid floral tribute at the Arya Samaj monument located close by. This monument was unveiled in 2011 in commemoration of 100 years of the Arya Samaj movement in Guyana.