دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا
وزیراعظم فریڈن نے یوکرین میں تنازعہ کے جلد خاتمے کی حمایت میں ہندوستان کے کردار کی ستائش کی
وزیر اعظم نے عزت مآب گرینڈ ڈیوک ہنری اور وزیر اعظم فریڈن کو ہندوستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی

عزت مآب لگزمبرگ کے گرینڈ ڈچی کے وزیر اعظم جناب لوک فریڈن نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کیا اور انہیں مسلسل تیسری مدت کے لیے دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے، وزیر اعظم فریڈن کی مبارکباد کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔

دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، پائیدار مالیات، صنعتی مینوفیکچرنگ، صحت، خلا اور عوام کے درمیان رابطے سمیت متنوع شعبوں میں دوطرفہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے یوکرین کے تنازع سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پی ایم فریڈن نے تنازعہ کے خاتمے اور امن و استحکام کی جلد بحالی میں بھارت کی طرف سے ادا کیے جانے والے کردار کی ستائش کی۔

وزیر اعظم نے  عزت مآب گرینڈ ڈیوک ہنری اور وزیر اعظم فریڈن کو ہندوستان کے دورے  پر آنےکی دعوت دی۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21 نومبر 2024
November 21, 2024

PM Modi's International Accolades: A Reflection of India's Growing Influence on the World Stage