وزیراعظم جناب نریندر مودی کو آج آسٹریلیا کے وزیراعظم اعلی جناب انتھونی البانیز کی طرف سے ٹیلی فون کے ذریعہ مبارک بادی کا پیغام موصول ہوا۔ وزیراعظم جناب مودی نے آسٹریلیا کے وزیراعظم کی جانب سے موصول نیک خواہشات اور مبارک باد پیش کرنے کے لئے جناب البانیز کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم جناب مودی نے 2023 میں آسٹریلیا کے اپنے دورے کا ذکر کرنے کے علاوہ دہلی میں گزشتہ ستمبر کے دوران جی20 سربراہ کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم البانیز کے ساتھ اپنی میٹنگ کا بھی ذکر کیا۔
وزیراعظم نے آسٹریلیا کے وزیراعظم کے ساتھ ملکر کام کرنے کے اپنے عزم کو دوہرایا تاکہ جامع کلیدی شراکت داری کو مزید مستحکم کیاجاسکے اور ہند –بحرالکاہل خطے میں مشترکہ ترجیحات پر مل کر کام کیا جاسکے۔
Very glad to speak to my friend @AlboMP. Thanked him for the warm wishes and congratulations. Look forward to working together to strengthen India-Australia Comprehensive Strategic Partnership and cooperation in the Indo-Pacific.
— Narendra Modi (@narendramodi) June 6, 2024