وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج قزاقستان کے صدر عالی جناب قاسم جومارٹ توکائیف کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
صدر توکائیف نے دنیا میں سب سے بڑے جمہوری عمل کے کامیاب انعقاد اور وزیراعظم کے لگاتار تیسری مدت کے لئے منتخب ہونے پر انہیں مبارک باد دی۔ وزیراعظم نے قز۱قستان کے صدر کی جانب سے پرجوش مبارک بادی کے لئے، اُن کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی کلیدی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لئےمل کر کام کرتے رہنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے قزاقستان کے شہر آستانہ میں آئندہ ایس سی او سربراہ کانفرنس کی کامیابی کے لئے بھارت کی طرف سے انہیں مکمل حمایت سے آگاہ کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ قزاقستان کی قیادت علاقائی تعاون کے فروغ کے لئے اپنی شراکت داری اور خدمات فراہم کرے گی ۔
دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
Had a good conversation with President of Kazakhstan H.E. Kassym-Jomart Tokayev. Thanked him for warm wishes on the success in the elections. Reiterated the commitment to advance our Strategic Partnership with Kazakhstan. Conveyed India's full support for the success of the…
— Narendra Modi (@narendramodi) June 25, 2024