عزت مآب سلطان نے ہندوستان کے لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا
وزیر اعظم نے ان کی نیک خواہشات کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا اور دسمبر 2023 میں عزت مآب کے ہندوستان کے تاریخی دورے پر روشنی ڈالی
دونوں قائدین نے ہندوستان-عمان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا
وزیر اعظم نے عمان کے عزت مآب سلطان اور عوام کو عید کی مبارکباد پیش کی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے فون کال موصول ہوئی۔

سلطان ہیثم بن طارق نے حال ہی میں مکمل ہونے والے عام انتخابات کے بعد تیسری مدت کے لیے وزیر اعظم کے طور پر دوبارہ تعیناتی پر وزیر اعظم کو دلی مبارکباد پیش کی۔

عزت مآب سلطان نے عمان اور ہندوستان کے درمیان صدیوں پرانے دوستی پر زور دیا اور ہندوستان کے لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے عزت مآب سلطان کی پرجوش خواہشات کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا اور دسمبر 2023 میں ہندوستان کے ان کے  تاریخی دورے پر روشنی ڈالی جس کی وجہ سے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید گہرا ہوا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے دونوں ملکوں کے باہمی فائدے کے لیے ہندوستان-عمان شراکت داری کو مزید گہرا اور مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے آنے والے عید الاضحی کے تہوار کے موقع پر عمان اور عمان کے عوام کو بھی تہہ دل سے مبارکباد پیش کی۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India's Economic Growth Activity at 8-Month High in October, Festive Season Key Indicator

Media Coverage

India's Economic Growth Activity at 8-Month High in October, Festive Season Key Indicator
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi pays homage to Dr Harekrushna Mahatab on his 125th birth anniversary
November 22, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today hailed Dr. Harekrushna Mahatab Ji as a towering personality who devoted his life to making India free and ensuring a life of dignity and equality for every Indian. Paying homage on his 125th birth anniversary, Shri Modi reiterated the Government’s commitment to fulfilling Dr. Mahtab’s ideals.

Responding to a post on X by the President of India, he wrote:

“Dr. Harekrushna Mahatab Ji was a towering personality who devoted his life to making India free and ensuring a life of dignity and equality for every Indian. His contribution towards Odisha's development is particularly noteworthy. He was also a prolific thinker and intellectual. I pay homage to him on his 125th birth anniversary and reiterate our commitment to fulfilling his ideals.”