وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے فون کال موصول ہوئی۔
سلطان ہیثم بن طارق نے حال ہی میں مکمل ہونے والے عام انتخابات کے بعد تیسری مدت کے لیے وزیر اعظم کے طور پر دوبارہ تعیناتی پر وزیر اعظم کو دلی مبارکباد پیش کی۔
عزت مآب سلطان نے عمان اور ہندوستان کے درمیان صدیوں پرانے دوستی پر زور دیا اور ہندوستان کے لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے عزت مآب سلطان کی پرجوش خواہشات کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا اور دسمبر 2023 میں ہندوستان کے ان کے تاریخی دورے پر روشنی ڈالی جس کی وجہ سے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید گہرا ہوا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے دونوں ملکوں کے باہمی فائدے کے لیے ہندوستان-عمان شراکت داری کو مزید گہرا اور مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم نے آنے والے عید الاضحی کے تہوار کے موقع پر عمان اور عمان کے عوام کو بھی تہہ دل سے مبارکباد پیش کی۔