وزیر اعظم جناب نریندر مودی 20سے21 نومبر 2024 تک گیانا کے سرکاری دورے پر آج جارج ٹاؤن پہنچے۔ 56 برسوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا گیانا کا یہ پہلا دورہ ہے۔ ایک خصوصی اظہار کے طور پر، ایئرپورٹ پہنچنے پر گیانا کے صدر عز ت مآب ڈاکٹر محمد عرفان علی اور گیانا کے وزیر اعظم عزت مآب بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) مارک انتھونی فلپس نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں روایتی استقبالیہ دیا گیا ۔ اس تقریب میں گیانا کی حکومت کے ایک درجن سے زائد کابینی وزراء بھی موجود تھے۔
ہوٹل پہنچنے پر صدر علی نے بارباڈوس کے وزیراعظم عزت مآب میاں آمور موٹلی اور گریناڈا کے وزیراعظم عزت مآب ڈیکون میچل کے ساتھ وزیراعظم کا خیرمقدم کیا ۔ مزید برآں، وزیر اعظم کا ہندوستانی برادری اور گیاناکے کئی کابینی وزراء کی موجودگی میں ہند-گیانابرادری کی طرف سے پرتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا۔ گیانا کی حکومت کی پوری کابینہ ایئرپورٹ اور ہوٹل میں استقبال کے دوران موجود تھی۔ بھارت-گیانا کی قریبی دوستی کے ثبوت کے طور پر، جارج ٹاؤن کے میئر نے’’جارج ٹاؤن شہر کی کلید‘‘ وزیر اعظم کو سونپی۔