وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ سوامی وویکانند کی وہ تقریر آج بھی عالمی اتحاد اور ہم آہنگی کی ایک اپیل کے طور پر گونجتی ہے، جو 130 سال قبل آج ہی دن شکاگو میں عالمی مذہبی پارلیمنٹ میں کی گئی تھی۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’سوامی وویکانند کی شکاگو کی تقریر، جو 130 سال پہلے آج ہی کے دن کی گئی تھی، عالمی اتحاد اور ہم آہنگی کے لیے ایک واضح اپیل کے طور پر آج بھی گونجتی ہے۔ ان کا لازوال پیغام، جو انسانیت کے عالمگیر بھائی چارے پر زور دیتا ہے، ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔‘‘
Swami Vivekananda's Chicago speech, delivered on this day 130 years ago, resonates even today as a clarion call for global unity and harmony. His timeless message, emphasising the universal brotherhood of humanity, remains a guiding light for us. https://t.co/1iz7OgT5Ab
— Narendra Modi (@narendramodi) September 11, 2023