وزیراعظم جناب نریندر مودی نے قومی یومِ بحر کے موقع پر ہندوستان کی عظیم الشان بحری تاریخ کاتذکرہ کیا ہے۔ہندوستان کی اقتصادی ترقی کے سلسلے میں بحری شعبے کی اہمیت کا تذکرہ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ 8 برسوں کے دوران ہندوستان کی حکومت نے بندرگاہ کے ذریعہ ہونے والی ترقی پر توجہ دی ہے۔جو اقتصادی ترقی اور ایک آتم نربھر بھارت کی تعمیر کے لئے لازمی ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ سمندری ماحولیاتی نظام اور تنوع کو یقینی بنانے کے لئے بھارتی حکومت مناسب دیکھ بھال کررہی ہے۔
سلسلہ وار ٹوئیٹس میں، وزیراعظم نے کہا :
‘‘آج قومی یومِ بحر کے موقع پر ہم اپنی عظیم الشان بحری تاریخ کو یاد کرتے ہیں اور ہندوستان کی اقتصادی ترقی کے سلسلے میں بحری شعبے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران ہمارے بحری شعبے نے نئی بلندیوں کو سر کیا ہے اور تجارت اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا تعاون پیش کیا ہے۔’’
‘‘گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران بھارتی حکومت نے بندرگاہ کے ذریعے ہونے والی ترقی پر توجہ مرکوز کی ہے،جس میں بندرگاہ کی صلاحیتوں کو توسیع دینا اور موجودہ نظام کو زیادہ کارگر بنانا شامل ہے۔ آبی گزرگاہوں کو استعمال کیا جارہا ہے تاکہ نئی مارکیٹوں تک ہندوستانی مصنوعات کی رسائی کو یقینی بنایا جاسکے۔’’
‘‘اس وقت جب کہ ہم اقتصادی ترقی اور ایک آتم نربھر بھارت کی تعمیر کے لئے بحری شعبے سے استفادہ کررہے ہیں، ہم سمندری ماحولیاتی نظام اور تنوع کو یقینی بنانے کے لئے مناسب اقدامات بھی کررہے ہیں،جس پر ہندوستان کو فخر ہے اور جس کو ہم نے محفوظ رکھا ہے۔’’
While we are leveraging the maritime sector for economic progress and building an Aatmanirbhar Bharat, we are also taking adequate care to ensure the marine eco-system and diversity which India is proud of is safeguarded.
— Narendra Modi (@narendramodi) April 5, 2022
In the last 8 years the Government of India has focussed on port-led development which includes expanding port capacities and making the existing systems even more efficient. Waterways are being harnessed to ensure Indian products get access to new markets. pic.twitter.com/DChKfDfZwY
— Narendra Modi (@narendramodi) April 5, 2022
Today, on National Maritime Day we recall our glorious maritime history and highlight the importance of the maritime sector towards India’s economic growth. In the last 8 years our maritime sector has scaled new heights and contributed to boosting trade and commercial activities. pic.twitter.com/y4DUPhefYD
— Narendra Modi (@narendramodi) April 5, 2022