وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیشنل میری ٹائم ڈےکے موقع پر بندرگاہوں کے ذریعہ ہونے والی ترقی کے لیے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:
’’ہندوستان میں ہمیں ایک مالا مال سمندری ورثہ ملا ہے اور ہمیں اس پر بہت فخر ہے۔ نیشنل میری ٹائم ڈے کے موقع پر، ہم ان سبھی کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے سمندری دنیا میں ہندوستان کی پیش قدمی کے لئے خدمات انجام دی ہیں اور بندرگاہوں کے ذریعہ ہونے والی مزید ترقی کے لیے ہم اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔‘‘
We in India have been blessed with a rich maritime heritage and we are very proud of that. On National Maritime Day, we recall all those who contributed to India's strides in the maritime world and reaffirm our commitment to further port-led development. https://t.co/6as9NZLD1b
— Narendra Modi (@narendramodi) April 5, 2023