نئی دہلی، 08 مارچ2021: آج خواتین کے دن کے موقع پر ، وزیراعظم جناب نریندرمودی نے مختلف خواتین کے ذاتی مدد گروپوں اور صنعت کاروں سے مصنوعات کی خریداری کی ۔یہ خواتین صنعت کاروں اور آتم نربھر بھارت پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش ہے۔
آتم نربھر بھارت کے لئے ہندوستان کی جدوجہد میں خواتین کے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا ’’ خواتین آتم بربھر ہونے کے لئے ہندوستان کی جدوجہد میں سرکردہ کردار ادا کررہی ہیں۔ خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ہمیں خواتین کے مابین صنعت کاری کی حوصلہ افزائی کرنے کا عہد کرنا چاہئے۔
آج میں نے چند مصنوعات خریدیں ، جو خواتین کی صنعت ، تخلیق کاری اور ہندوستانی ثقافت کے مظہر ہیں۔
Women are playing a leading role in India’s quest to become Aatmanirbhar. On International Women’s Day, let us commit to encouraging entrepreneurship among women.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 8, 2021
Today, I bought a few products that celebrate women enterprise, creativity and India’s culture. #NariShakti
تمل ناڈو کے ٹوڈا قبیلے کے کاریگروں کے ذریعہ ایمبرائڈری کی شال کی خریداری کے بعد انہوں نے کہا ’’وہ دستکارہاتھوں کے ذریعہ کڑھائی کی گئی شال بہت شاندار لگ رہی ہے،جسے تمل ناڈو کے ٹوڈا قبیلے کے دستکاروں نے تیار کیا ہے ۔
میں نے اسی طرح کی ایک شال خریدی ہے۔ اس مصنوعات کی مارکیٹنگ ٹرائبس انڈیا کرتی ہے۔# ناری شکتی ‘‘
The exquisite hand embroidered Shawl made by artisans of the Toda Tribe of Tamil Nadu looked wonderful.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 8, 2021
I purchased one such shawl. This product is marketed by Tribes India. #NariShakti https://t.co/rG8c6yrv2C
ہاتھوں سے تیار گوند پیپر پینٹنگ سے متعلق انہوں نے ٹویٹ کیا ’’ یہ اطراف میں اور زیادہ رنگوں کا اضافہ کررہا ہے۔
ہمارے قبائلی برادریوں کے ذریعہ پیش کردہ آرٹ دیکھنے کے قابل ہے۔ ہاتھ سے تیار گوندپیپر پینٹنگ رنگوں کو اجاگر کرتی ہے اور اختراع پیش کرتی ہے۔
آج یہ پینٹنگ خریدی ہے۔# ناری شکتی ‘‘
Adding more colour to the surroundings!
— Narendra Modi (@narendramodi) March 8, 2021
Art by our tribal communities is spectacular. This handcrafted Gond Paper Painting merges colours and creativity.
Bought this painting today. #NariShakti https://t.co/Z8IQtbIg3Y pic.twitter.com/QaRupmq7fF
وزیر اعظم نے ناگالینڈ سے ایک روایتی شال بھی خریدی ۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ’’ ہندوستان کو ناگا ثقافت ، شجاعت ، جذبات اور اختراع پر فخر ہے۔
India is proud of the Naga Culture, synonymous with bravery, compassion and creativity.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 8, 2021
Purchased a traditional shawl from Nagaland. #NariShakti https://t.co/MvmERRDTQ9 pic.twitter.com/2S7tIdDOym
کھادی سوتی مدھوبنی پینٹ کئے ہوئے اسٹال کی خریداری کرنے پر وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا ’’ کہ کھادی مہاتما گاندھی اور ہندوستان کی شاندار تاریخ کے ساتھ منسلک ہے۔ میں نے ایک کھادی کاٹن مدھوبنی کا پینٹیڈ اسٹال خریدا ہے۔ یہ اعلیٰ معیاری مصنوعات ہے اور ہمارے شہریوں کی اختراع کے ساتھ قریبی طوپر منسلک ہے۔# ناری شکتی ‘‘
Khadi is closely associated with Mahatma Gandhi and India’s rich history. Bought a Khadi Cotton Madhubani Painted Stole. This is a top quality product and is closely associated with the creativity of our citizens. #NariShakti https://t.co/iKv0tIYIq3 pic.twitter.com/806mUC9rJK
— Narendra Modi (@narendramodi) March 8, 2021
مغربی بنگال سے ہاتھ سے تیار جوٹ کے فائل فولڈر سے متعلق جناب مودی نے ٹویٹ کیا ’’ میں یقینی طورپر مغربی بنگال سے اس ہاتھ سے تیار کردہ جوٹ کے فائل فولڈر کو استعمال کروں گا۔
ریاست کی قبائلی برادریوں کے ذریعہ تیارکردہ آپ سب کو اپنے گھروں میں مغربی بنگال سے کوئی بھی پٹسن کی ایک مصنوعات رکھنی چاہئے ۔# ناری شکتی ‘‘
I am surely going to use this handmade Jute File Folder from West Bengal.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 8, 2021
Made by tribal communities of the state, you all must have a jute product from West Bengal in your homes! #NariShakti https://t.co/coP8q3cHgy pic.twitter.com/RJhz9Rdoad
وزیراعظم نے آسام کے ککاتی پپنگ ترقیاتی بلاک کے ذاتی مدد گروپوں کے ذریعہ تیار کردہ ایک گموسا بھی خریدا ۔
’’ آپ نے مجھےاکثر گموسا پہنے ہوئے دیکھا ہوگا۔یہ انتہائی آرام دہ ہوتا ہے۔ آج میں نے کے ککاتی پپنگ ترقیاتی بلاک کے مختلف ذاتی مدد گروپوں کے ذریعہ تیار کردہ ایک گموسا خریدا ہے۔# ناری شکتی ‘‘
You have seen me wear the Gamusa very often. It is extremely comfortable. Today, I bought a Gamusa made by various self-help groups of Kakatipapung Development Block. #NariShakti https://t.co/jvHk5YFJof pic.twitter.com/8exa9oli8Z
— Narendra Modi (@narendramodi) March 8, 2021
جناب مودی نے ایک کلاسک پام کرافٹ نیلا ولکو کی اپنی خریداری کے بارے میں بھی ٹویٹ کیا جو کیرالہ میں رہنے والی خواتین کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔
میں کیرالہ میں رہنے والی خواتین کے ذریعہ تیار کردہ کلاسک پام کرافٹ نیلا ولکو کا بے صبری سے انتظار کررہا ہوں ۔ یہ بات قابل ستائش ہے کہ کس طرح ہماری ناری شکتی نے مقامی دستکاری اور مصنوعا ت کو محفوظ رکھا اور انہیں مقبول بنایا ہے۔
I am eagerly awaiting to receive Classic Palm Craft Nilavilakku made by women based in Kerala. It is commendable how our #NariShakti has preserved and popularised local crafts and products. https://t.co/GgwSkkLCka pic.twitter.com/x9Xsxi3AEz
— Narendra Modi (@narendramodi) March 8, 2021