وزیراعظم جناب نریندر مودی نے وزارت ثقافت کے وتستا پروگرام کی ستائش کی ہے جس میں کشمیر کی ثقافت، فنون لطیفہ اور دستکاری وں کو دکھایا گیا ہے۔
وزارت ثقافت 27 سے 30 جنوری 2023 تک کشمیر کی مالا مال ثقافت ، فنون لطیفہ اور دستکاری کی نمائش کے لیے وتستا پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ پروگرام کشمیر کی تاریخی شناخت کو دیگر ریاستوں تک پھیلاتا ہے اور یہ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘کے جذبے کی علامت ہے۔
امرت مہوتسو کے ٹویٹ تھریڈ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا۔
’’کشمیر کے ثروت مند ورثے، تنوع اور انفرادیت کا تجربہ کرنے کے لیے ایک حیرت انگیز پہل!‘‘
कश्मीर की समृद्ध विरासत, विविधता और विशिष्टता का अनुभव कराती एक अद्भुत पहल! https://t.co/Dc7mDaAN39
— Narendra Modi (@narendramodi) January 29, 2023