وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قومی شاہراہ این ایچ-334 بی پر 40.2 کلو میٹر طویل سڑک کی تعمیر میں پلاسٹک کے کچرے اور کیمیاوی راکھ جیسے دیرپا ثابت ہونے والے پائیدار مواد کے استعمال کو ترجیح دیے جانے کی ستائش کی ہے، جس کے نتیجے میں لاگت میں کمی ہوئی ہے اور جو ماحولیات کے لیے بھی سازگار ثابت ہوا ہے۔ یہ پٹی یوپی-ہریانہ سڑک کے نزدیک باغپت سے شروع ہوئی ہے اور ہریانہ میں روہنا کے مقام پر مکمل ہوئی ہے۔
مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری کے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے، جناب نریندر مودی نے ٹویٹ کیا:
’’دیرپا ترقی اور کنکٹویٹی میں اضافہ کا ایک مکمل امتزاج۔ اس کی بدولت اقتصادی ترقی کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔‘‘
A perfect blend of sustainable development and enhanced connectivity. It will also boost economic growth. https://t.co/1YWvD84mWY
— Narendra Modi (@narendramodi) June 14, 2023