وزیراعظم جناب نریندر مودی نے، وکست بھارت وکست جموں وکشمیر پروگرام میں اپنی بات چیت کے دوران ، جموں وکشمیر کے پلوامہ ضلع سے ایک کاروباری اور سرکاری مستفید جناب ناظم کی درخواست پر ، اُن کے ساتھ سیلفی کھنچوائی۔
وزیراعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا :
‘‘میرے دوست ناظم کے ساتھ ایک یادگاری سیلفی۔ میں اس کام سے بہت متاثر ہوا، جو وہ کر رہے ہیں۔ عوامی جلسے میں انہوں نے سیلفی کے لئے درخواست کی اور میں ان سے مل کر بہت خوش ہوا۔ ان کے مستقبل کی تمام کامیابیوں کے لئے میری نیک خواہشات۔’’
A memorable selfie with my friend Nazim. I was impressed by the good work he’s doing. At the public meeting he requested a selfie and was happy to meet him. My best wishes for his future endeavours. pic.twitter.com/zmAYF57Gbl
— Narendra Modi (@narendramodi) March 7, 2024