وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دھنش کوڈی میں واقع کوٹھنڈارا سوامی مندر میں درشن اور پوجا کی۔
یہ مندر شری کوٹھنڈارا سوامی کے لیے وقف ہے۔ کوٹھنڈارا نام کا مطلب ہے کمان والے رام۔ یہ دھنش کوڈی نامی جگہ پر واقع ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں وبھیشن نے پہلی مرتبہ شری رام سے ملاقات کی اور ان سے پناہ کی درخواست کی۔ کچھ افسانیں یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں شری رام نے وبھیشن کی تاجپوشی کی تھی۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’مشہور کوٹھنڈارا سوامی مندر میں پوجا کی۔ ازحد بابرکت۔‘‘
Prayed at the iconic Kothandaramaswamy Temple. Felt extremely blessed. pic.twitter.com/0rs58qqwex
— Narendra Modi (@narendramodi) January 21, 2024