وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت چھوڑو تحریک میں حصہ لینے والے مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ گاندھی جی کی قیادت میں بھارت چھوڑو تحریک نے ہندوستان کو نوآبادیاتی راج سے آزاد کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ جناب مودی نے اس موقع پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔
ایک ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛
‘‘بھارت چھوڑو تحریک میں حصہ لینے والے عظیم لوگوں کو خراج عقیدت۔ گاندھی جی کی قیادت میں اس تحریک نے بھارت کو نوآبادیاتی راج سے آزاد کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ آج بھارت ایک آواز میں کہہ رہا ہے:
کرپشن بھارت چھوڑو ۔
خاندان بھارت چھوڑ و۔
خوشامدپرستی بھارت چھوڑو۔’’
Tributes to the greats who took part in the Quit India Movement. Under the leadership of Gandhi Ji, this Movement played a major role in freeing India from colonial rule. Today, India is saying in one voice:
— Narendra Modi (@narendramodi) August 9, 2023
Corruption Quit India.
Dynasty Quit India.
Appeasement Quit India. pic.twitter.com/w6acXBoNq1