وزیر اعظم ،جناب نریندر مودی نے پنگلی وینکیا کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے اور قوم کو ترنگا دینے میں ان کی کوششوں کو یاد کیا ہے۔ جناب مودی نے شہریوں سے 9 اور 15 اگست کے درمیان ترنگا لہرا کر اور harghartiranga.com (ہرگھرترنگا ڈاٹ کا م )پر اپنی سیلفیز شیئر کرکے ہر گھر ترنگا تحریک کی حمایت کرنے کی بھی اپیل کی۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا:
‘‘پنگلی وینکیا جی کو ان کی یوم پیدائش پر یاد کیاجارہاہے ۔ ہمیں ترنگا دینے میں ان کی کوشش کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ہر گھر ترنگا تحریک کی حمایت کریں اور 9 اور 15 اگست کے درمیان ترنگا لہرائیں! اپنی سیلفی harghartiranga.com پر شیئر کرنا نہ بھولیں’’۔
Remembering Pingali Venkayya Ji on his birth anniversary. His effort in giving us the Tricolour will always be remembered.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 2, 2024
Do support the #HarGharTiranga movement and unfurl the Tricolour between 9th and 15th August! Don’t forget to share your selfie on https://t.co/84MOUwgRyA