وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جے پور کے دھانکیہ میں دین دیال اُپادھیائے نیشنل میمورئیل میں پنڈت دین دیال اُپادھیائے کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کہا ’’ہماری حکومت انتودیہ کے اصول پر عمل کرتے ہوئے ملک میں نادار ترین افراد کی زندگی سہل بنانے کے لیے پابند عہد ہے۔‘‘
وزیر اعظم مودی نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’جےپور کے دھانکیہ میں آج پنڈت دین دیال اُپادھیائے قومی میمورئیل جاکر انہیں گلہائے عقیدت نذر کیے۔ ان کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر یہاں ان کی زندگی سے وابستہ الگ الگ پہلوؤں کو دیکھ کر ایک نئی توانائی کا احساس ہوا۔ ہماری حکومت ان کے انتودیہ کے اصول پر عمل پیرا ہوکر نادار ترین افراد کی زندگی سہل بنانے کے لیے پابند عہد ہے۔‘‘
जयपुर के धानक्या में आज पंडित दीनदयाल उपाध्याय राष्ट्रीय स्मारक जाकर उन्हें पुष्पांजलि अर्पित की। उनकी जन्म-जयंती पर यहां उनके जीवन से जुड़े अलग-अलग पहलुओं को देखकर एक नई ऊर्जा का अनुभव हुआ। हमारी सरकार उनके अंत्योदय के सिद्धांत पर चलकर देश के गरीब से गरीब का जीवन आसान बनाने के… pic.twitter.com/Bu5NdIJnGJ
— Narendra Modi (@narendramodi) September 25, 2023