وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لوک مانیہ تلک کی سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جناب مودی نے پونے میں گزشتہ سال کے پروگرام سے اپنی تقریر بھی شیئر کی، جہاں انہیں لوک مانیہ تلک قومی ایوارڈ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔
ایک ایکس پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛
’’لوک مانیہ تلک کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت۔ ہندوستان کی آزادی کی لڑائی میں انہیں ہمیشہ ایک عظیم شخصیت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ وہ ایک دوراندیش شخصیت کے حامل تھے جنہوں نے قوم پرستی کے جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے انتھک محنت کی اور ساتھ ہی ساتھ تعلیم اور خدمت کرنےپر بھی زور دیا۔ پونے میں پچھلے سال کے پروگرام سے اپنی تقریر کا اشتراک کررہا ہوں، جہاں مجھے لوک مانیہ تلک قومی ایوارڈ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔‘‘
Tributes to Lokmanya Tilak on his birth anniversary. He will always be remembered as a towering figure in India's fight for independence. He was a visionary who tirelessly worked to ignite the spirit of nationalism and, at the same time, emphasised on education and service.…
— Narendra Modi (@narendramodi) July 23, 2024