وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری جی کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم نے لال بہادر شاستری سے متعلق اپنے خیالات کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا۔ جناب مودی نے دہلی میں پردھان منتری سنگھرالیہ میں لال بہادر شاستری کی گیلری سے کچھ جھلکیاں بھی شیئر کیں، جن میں وزیر اعظم کے طور پر ان کی زندگی کے سفر اور کامیابیوں کو دکھایا گیا ہے۔
ایک ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛
’’لال بہادر شاستری جی کو ان کی سادگی اور فیصلہ کن صلاحیت کے لئے پورے ہندوستان میں سراہا جاتا ہے۔ ہماری تاریخ کے انتہائی اہم وقت میں ان کی سخت قیادت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی جینتی پر انہیں خراج عقیدت۔‘‘
’’ آج، میں شاستری جی کی جینتی کے موقع پر میں دہلی کے پردھان منتری سنگھراہلیہ میں ان کی گیلری سے کچھ جھلکیاں بھی شیئر کر رہا ہوں، جس میں بطور وزیر اعظم ان کی زندگی کے سفر اور کامیابیوں کو دکھایا گیا ہے۔ اس سنگھرالیہ کو دیکھنے ضرور آئیں۔۔۔‘‘
Lal Bahadur Shastri Ji is admired all across India for his simplicity and decisiveness. His tough leadership at a very crucial time of our history will always be remembered. Tributes to him on his Jayanti. pic.twitter.com/f5a3PWreMl
— Narendra Modi (@narendramodi) October 2, 2022
Today, on Shastri Ji’s Jayanti I am also sharing some glimpses from his gallery in the Pradhanmantri Sangrahalaya in Delhi, which showcases his life journey and accomplishments as PM. Do visit the Museum… pic.twitter.com/09yi9FWQSs
— Narendra Modi (@narendramodi) October 2, 2022