وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پولینڈ کے وارسا میں جام صاحب آف نوا ں نگر میموریل پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ پولینڈ کے وارسا میں جام صاحب آف نواں نگر میموریل جام صاحب دگ وجے سنگھ جی رنجیت سنگھ جی جڈیجہ کے انسانی تعاون کو اجاگر کرتا ہے ،جنہوں نے دوسری عالمی جنگ کی وجہ سے بے گھر ہونے والے پولینڈ کے بچوں کو پناہ دینے کے ساتھ ساتھ ان کی دیکھ بھال کو یقینی بنایاتھا۔ جناب مودی نے پولینڈ کے وارسا میں جام صاحب آف نواں نگر میموریل پر پھول پیش کرنے کی جھلکیاں بھی شیئر کی ہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’انسانیت اور ہمدردی ایک منصفانہ اور پرامن دنیا کی اہم بنیادیں ہیں۔ وارسا میں جام صاحب آف نواں نگر میموریل میں جام صاحب دگ وجے سنگھ جی رنجیت سنگھ جی جڈیجہ کے انسانی تعاون کو اجاگر کیاہے، جنہوں نے دوسری عالمی جنگ کے باعث بے گھر ہونے والے پولش بچوں کو پناہ دینے کے ساتھ ساتھ اوران کی دیکھ بھال کو یقینی بنایاتھا۔ جام صاحب کو پولینڈ میں دوبری مہاراجہ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔
میموریل پر خراج عقیدت پیش کی۔ یہاں کچھ جھلکیاں ہیں۔‘‘
Humanity and compassion are vital foundations of a just and peaceful world. The Jam Saheb of Nawanagar Memorial in Warsaw highlights the humanitarian contribution of Jam Saheb Digvijaysinhji Ranjitsinhji Jadeja, who ensured shelter as well as care to Polish children left homeless… pic.twitter.com/v4XrcCFipG
— Narendra Modi (@narendramodi) August 21, 2024