وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مجاہدین آزادی ، لوک مانیہ تلک اور چندر شیکھر آزاد کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جناب مودی نے من کی بات کا ایک اقتباس بھی شراکت کیا جس میں انہوں نے چند سال پہلے لوک مانیہ تلک اور چندر شیکھر آزاد کے بارے میں بات کی تھی۔ انہوں نے اپنے ممبئی دوروں کی تصویریں بھی شراکت کیں، جب انہوں نے لوک مانیہ سیوا سنگھ کا دورہ کیاتھا، جس کا لوک مانیہ تلک کے ساتھ قریبی تعلق ہے۔
ٹویٹس کی ایک سیریز میں، وزیر اعظم نے کہا؛
’’میں ماں بھارت کے دو عظیم سپوتوں، لوک مانیہ تلک اور چندر شیکھر آزاد کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت کرتا ہوں۔ یہ دونوں عظیم شخصیتیں، ہمت اور حب الوطنی کا مظہر ہیں۔ کچھ سال پہلے #من کی بات کے دوران میں نے ان کے بارے میں جو بات کی تھی اسے شراکت کر رہا ہوں‘‘۔
’’لوک مانیہ تلک کی لازوال میراثوں میں سے ایک، بڑے پیمانے پر گنیش اتسو ہے، جس نے لوگوں میں ثقافتی شعور کی روح کو جگایا۔ اپنے ممبئی کے ایک دورے کے دوران، میں نے لوک مانیہ سیوا سنگھ کا دورہ کیا، جس کا لوک مانیہ تلک کے ساتھ قریبی تعلق ہے‘‘۔
I bow to two greats sons of Maa Bharti, Lokmanya Tilak and Chandra Shekhar Azad on their birth anniversary. These two stalwarts epitomise courage and patriotism. Sharing what I had spoken about them during #MannKiBaat a few years ago. pic.twitter.com/GuhXVxWZfa
— Narendra Modi (@narendramodi) July 23, 2022
One of the everlasting legacies of Lokmanya Tilak is the large scale Ganesh Utsavs, which ignited a spirit of cultural consciousness among the people. During one of my Mumbai visits, I visited the Lokmanya Seva Sangh, which has a close association with Lokmanya Tilak. pic.twitter.com/AwtYpkpc1E
— Narendra Modi (@narendramodi) July 23, 2022