وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کے سابق نائب صدر جناب بھیروں سنگھ شخاوت کو، اُن کی 100 ویں یوم پیدائش پر خراج تحسین پیش کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ بھیروں سنگھ شخاوت نے ہندوستان کے جمہوری ڈھانچے کو مضبوط کرنے میں ایک نمایاں کردار ادا کیا ہے اور ان کی مدت اس لئے یاد رکھی جائے گی، کیونکہ انہوں نے پارلیمانی مباحثوں اور تبادلہ خیال کے معیارات کو مزید بڑھانے کے لئے اپنے عزم کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم مودی نے سابق نائب صدر جمہوریہ کے ساتھ اپنی بات چیت کی کچھ جھلیاں بھی مشترک کیں۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ؛
‘‘آج بہت ہی خصوصی دن ہے۔ یہ قابل احترام مدبر بھیروں سنگھ شخاوت جی کی 100 ویں سالگرہ کا دن ہے۔ بھارت ، ملک کی ترقی کے تئیں بھیروں سنگھ شخاوت جی کی مثالی قیادت اور کوششوں کے لئے ان کا ہمیشہ احسان مند رہے گا۔ وہ اُن چند شخصیات میں سے ایک ہیں ، جنہوں نے سیاسی وابستگی سے اوپر اٹھ کر کام کیا اور وہ اسے پسند بھی کرتے ہیں ۔ اور انہوں نے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو پسند کیا۔
میں اُن کے ساتھ اپنی ملاقات اور بات چیت کی کچھ جھلکیاں بھی مشترک کر رہا ہوں۔
بھیروں سنگھ شخاوت جی ایک مثالی لیڈر اور فعال منتظم تھے۔ انہوں نے خود کو ایک بہترین وزیراعلیٰ کے طور پر نمایاں کیا اور راجستھان کی ترقی کو نئی بلندیوں تک لے گئے۔ انہوں نے راجستھان کے غریبوں ، کسانوں اور خواتین کے لئے زندگی کے بہتر معیار کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے دیہی ترقی کو مزید آگے لے جانے کے لئے بہت سے اقدامات کئے۔
میری بھیروں سنگھ شخاوت جی کے ساتھ بات چیت کی بے شمار یاد گاریں ہیں۔ اس میں وہ وقت بھی شامل ہے جب میں پارٹی تنظیم کے لئے کام کر رہا تھا اور وہ بھی وقت شامل ہے جب 1990 کی دہائی کے شروع میں ایکتا یاترا کے دوران سرگرم عمل تھا۔ جب بھی میں ان سے ملوں گا، تو میں پانی کو بچانے ، غربت دور کرنے اور اس کے علاوہ دیگر فلاحی کاموں کے بارے میں اُن سے بہت کچھ سیکھوں گا۔
2001 میں جب میں گجرات کا وزیراعلیٰ بنا اور ایک سال بعد بھیروں سنگھ شخاوت جی ہندوستان کے نائب صدر جمہوریہ بنے۔ میں ان خوش قسمت لوگوں میں سے ایک ہوں ، جنہوں نے اُن سالوں کے دوران، ان کی مسلسل حمایت اور تعاون حاصل کیا۔ انہوں نے 2005 کی درخشاں گجرات سربراہ کانفرنس میں شرکت کی تھی، جس دوران انہوں نے گجرات میں اس کام ستائش کی تھی، جو اس دوران جاری تھے۔
اس موقع پر انہوں نے میرے ذریعے تحریر کردہ ایک کتاب کا بھی اجراء کیا ۔ اس کتاب کا نام ‘‘آنکھ آ دھنیہ چھے’’ ہے۔ اس پروگرام کی یہاں ایک تصویر ہے۔
آج ہم اپنے ملک کے لئے بھیروں سنگھ شخاوت جی کے ویژن کو پورا کرنے کے تئیں اپنے عزم کو دہراتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہر ہندوستانی عزت کی زندگی کی رہنمائی کرے، ساتھ ہی ساتھ ہندوستان کی ترقی کو زیادہ تقویت دینے اور تابناک بنانے کے لئے بے شمار مواقع حاصل کرے۔
Bhairon Singh Ji was a visionary leader and effective administrator. He distinguished himself as an excellent Chief Minister, taking Rajasthan to new heights of progress. What stood out was his emphasis on ensuring a better quality of life for the poor, farmers, youth and women…
— Narendra Modi (@narendramodi) October 23, 2023
I have countless memories of interacting with Bhairon Singh Ji. This included the times when I was working for the Party organisation and during the Ekta Yatra in the early 1990’s. Whenever I would meet him, I would learn so much about aspects like water conservation, poverty…
— Narendra Modi (@narendramodi) October 23, 2023
Today, we reiterate our commitment to realising the vision of Bhairon Singh Ji for our nation and to ensure that every Indian leads a life of dignity as well as receives numerous opportunities to shine and enrich India’s growth.
— Narendra Modi (@narendramodi) October 23, 2023