وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ملک کے سابق وزیراعظم چندر شیکھر جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ چندر شیکھر جی ایک بلند پایہ شخصیت تھے، جن کی جمہوری اقدار سے عہد بستگی اور غریبی کے خاتمے کے لئے ان کی کوششوں کی بڑے پیمانے پر سراہنا کی جاتی تھی۔
اپنے ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا:
’’چندر شیکھر جی ایک بلند پایہ شخصیت تھے، جن کی جمہوری اقدار کے لئے عہد بستگی اور غریبی دور کرنے کی ان کی کوششوں کی وسیع پیمانے پر سراہنا کی جاتی تھی۔ انھوں نے ہمیشہ دبے کچلے اور پسماندہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا۔ ان کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت۔‘‘
Chandra Shekhar Ji was a towering personality who was widely admired for his commitment to democratic values and efforts to remove poverty. He always worked for the welfare of the downtrodden and marginalised. Tributes to him on his birth anniversary.
— Narendra Modi (@narendramodi) April 17, 2022