انہوں نے 140 کروڑ اہل وطن کو اپنے پریوار جن (اہل خانہ) قرار دیا

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج 77ویں یوم آزاد ی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کرتے ہوئے اپنے 140 کروڑ پریوار جن (اہل خانہ) کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ملک پر اس وقت پہلے سے کہیں زیادہ اعتماد کیا جاتا ہے۔

 

جناب مودی نے ہندستان کی جنگ آزادی میں حصہ لینے والی ہر ایک عظیم ہستی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ مہاتما گاندھی کی قیادت میں چلائی جانے والی عدم تعاون تحریک اور ستیہ گرہ تحریک اور بھگت سنگھ سکھدیو اور راج گرو  اور لاتعداد بہاردروں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اس نسل کے تقریباً سبھی لوگوں نے جنگ آزادی میں حصہ لیا۔

انہوں نے اس یاد گار سال میں منعقد کی جانے والی اہم سالانہ تقریبات  کا بھی ذکر کیا۔ آج عظیم انقلابی اور روحانی شخصیت  سری اربند کی 150ویں جینتی  کے سال کا اختتام ہورہا ہے۔ انہوں نے سوامی دیانند کی جینتی کے 150ویں سال ،رانی درگا وتی کی  500ویں یوم پیدائش کا بھی ذکر کیا ، جو کہ بہت زیادہ جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔انہوں نے بھگتی یوگ  کی سنت میرا بائی  کی عظمت  کے 525برسوں کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ یوم جمہوریہ  بھی 75 واں یوم جمہوریہ ہوگا  ۔ انہوں نےمزید کہا ‘‘بہت سے طریقوں سے ،بہت سے مواقع ، متعدد امکانات ، ہرلمحہ نئی تحریک،لمحہ بہ لمحہ نیا شعور ،ہر لمحہ خواب، لمحہ بہ لمحہ عزائم،ملک کی تعمیر کے لئے کام میں لگ جانے کا  شاید اس لمحہ سے بہتر موقع کوئی اور نہیں ہوسکتا۔ 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
25% of India under forest & tree cover: Government report

Media Coverage

25% of India under forest & tree cover: Government report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi