وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت رتن نانا جی دیشمکھ کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ نانا جی دیش مکھ نے اپنی زندگی ملک کے دیہاتوں اور قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے وقف کردی۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ ان کی قربانی اور خدمت کا جذبہ ہر نسل کے لیے تحریک کا ذریعہ رہے گا۔
ایک ایکس پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛
’’بھارت رتن نانا جی دیش مکھ کو ان کے یوم پیدائش پر میرا مودبانہ خراج عقیدت۔ انہوں نے اپنی زندگی ملک کے دیہاتوں اور قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے وقف کر دی۔ ان کی قربانی اور خدمت کا جذبہ ہر نسل کے لیے مشعل راہ رہے گا۔‘‘
भारत रत्न नानाजी देशमुख को उनकी जन्म-जयंती पर मेरी आदरपूर्ण श्रद्धांजलि। उन्होंने देश के गांवों और जनजातीय क्षेत्रों के विकास के लिए अपना जीवन समर्पित कर दिया। उनका त्याग और सेवा भाव हर पीढ़ी के लिए प्रेरणास्रोत बना रहेगा।
— Narendra Modi (@narendramodi) October 11, 2023