اس جدوجہد نے ٹھیک ویسی ہی بیداری پیدا کی اور لوگوں میں جوش بھرا، جیسا کہ رام، مہابھارت، ہلدی گھاٹی اور شیواجی کے دور میں ہوا تھا: وزیراعظم
ملک کے ہر حصے میں سادھو سنتوں، مہنتوں اور آچاریوں نے آزادی کی چنگاری کو روشن رکھا:وزیراعظم

نئی دہلی، 12؍مارچ : وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج آزادی کے اُن تمام مجاہدین کو خراج عقیدت پیش کیا، جو ملک کی آزادی کی تحریک اور جدو جہد میں شامل رہے تھے۔ انہوں نے خاص طور پر ان تحریکوں ، جدوجہد کرنے والوں اور شخصیتوں کو اپنا خراج پیش کیا، جن کی خدمات کو ہندوستان کی عظیم آزادی کی جدو جہد میں ویسی جگہ نہیں مل سکی، جو ان کا حق تھا۔ وزیراعظم نے احمدآباد کے سابر متی آشرم میں آج آزادی کا امرت مہوتسو کا آغاز کیا اور اس موقع پر ایک خطاب بھی کیا۔

آزادی کی جدو جہد میں شامل اُن شخصیتوں کے کردار اور تعاون کو یاد کرتے ہوئے ، کہ جنہیں لوگ بہت کم جانتے ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ ہر طرح کی جدو جہد اور جنگ ہندوستان کی طرف سے جھوٹ پر مبنی طاقتوں کے خلاف سچ کا ایک مضبوط اعلانیہ تھی اور یہ ایک آزاد ہندوستان کی سوچ کا مظہر بھی تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس جد وجہد میں ٹھیک ویسے ہی عوامی بیداری اور جوش دیکھا گیا جیسا کہ رام ، مہا بھارت کے کروکشیتر ، ہلدی گھاٹی اور ویر شیواجی کی دہاڑ کے دنوں میں دکھائی دیتا تھا۔

وزیراعظم نے مشہور کول، کھاسی، سنتھال، ناگا، بھیل، منڈا، سنیاسی، راموشی، کتوڑ تحریک، ٹراونکور تحریک ، بارلولی ستیہ گرہ ، چمپارن ستیہ گرہ، سنبھل پور، چورا، بندیل اور کوکا میں ہوئی عوامی تحریکات کو یاد کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ اس طرح کی تمام جدو جہد نے ہر دور میں ملک کے ہر خطے میں آزادی کی شمع کو جلائے رکھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سکھ گورو روایت نے بھی ملک کی تہذیب وثقافت کے تحفظ میں کلیدی رول ادا کیا۔

وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ آزادی کی شمع کو مسلسل ملک کے ہر حصے میں جلائے رکھنے کا فریضہ ہمارے سنتوں، مہنتوں اور آچاریوں نے ادا کیا ہے اور اس سے ہی ملک گیر سطح پر آزادی کی جد وجہد کی تحریک شروع ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مشرق میں چیتنیہ مہاپربھو اور شری منت شنکرا دیو جیسے مہا تماؤں نے سماج کو سمت دی اور ان کی توجہ اصل نشانے پر مرکوز تھی۔ مغرب میں میرا بائی، ایکناتھ، ٹکارام، رام داس اور نرسی مہتا، شمال میں سنت راما نند ، کبیر داس، گوسوامی تلسی داس، سور داس، گورو نانک دیو، سنت ریداس نے یہی کام کیا، اسی طرح جنوب میں مادھو چاریہ، نمبارکا چاریہ، ولبھا چاریہ اور رمانجا چاریہ جیسے سنتوں نے یہ فریضہ انجام دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھکتی عہد میں ملک محمد جائیسی، رس خان، سور داس، کیشو داس اور ودیا پتی نے سماج کو تحریک دی۔ یہ وہی شخصیتیں ہیں جنہوں نے حقیقی طور پر ہندوستان کی آزادی کی تحریک کی روح پھونکی۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ان عظیم شخصیتوں کی زندگی کی کہانیوں کو عوام تک پہنچانے کی اشد ضرورت ہے۔ ان کی حوصلہ بخش کہانیاں ہماری نئی نسل کو اپنے اہداف کو حاصل کرنے کا جہاں عزم فراہم کریں گی وہیں اتحاد کے بارے میں بھی وہ ان کی کہانیوں سے سبق حاصل کرسکیں گے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi