وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قابل احترام فلسفی، مفکر اور روحانی قائد جناب اروبندوکو ان کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کا سہارا لیا ہے۔
وزیر اعظم نے کی پوسٹ میں جناب اروبندو کی دائمی وراثت اور بھارت کی قومی بیداری پر ان کے عمیق اثرات کو اجاگر کیا ہے۔
اپنے خراج عقیدت میں، وزیر اعظم نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پیدائش کی سالگرہ پر جناب اروبندو کو خراج عقیدت۔ انہیں ایک فلسفی، مفکر اور روحانی قائد کے طور پر یاد کیا جاتاہے۔ قومی بیداری کے سلسلے میں ان کی جانب سے جو اصرار کیا گیا اس سے پیڑھیوں کو ترغیب حاصل ہوتی رہی ہے۔ ہم ان کی تصوریت کے عین مطابق بھارت کی تعمیر کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے پابند عہد ہیں۔
Tributes to Sri Aurobindo on his birth anniversary. He is remembered as a remarkable philosopher, thinker and spiritual leader. His emphasis on national awakening keeps inspiring generations. We remain committed to fulfilling the India he envisioned.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 15, 2024