وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج شری شری ہری چند ٹھاکر کو ان کے یوم پیدائش  پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ پسماندہ لوگوں کی ترقی اور مساوات ، ہمدردی اور انصاف کو فروغ دینے کے لیے شری ٹھاکر کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے، جناب مودی نے ماتوا دھرم مہا میلہ 2025 کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا:

‘‘شری شری ہری چند ٹھاکر کو ان کے یوم پیدائش پرخراج عقیدت ۔ خدمت اور روحانیت پر زور کے سبب وہ بے شمار لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں ۔ انہوں نے پسماندہ لوگوں کی ترقی اور مساوات ، ہمدردی اور انصاف کو فروغ دینے کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی ۔ میں مغربی بنگال کے ٹھاکر نگر اور بنگلہ دیش کے اوراکنڈی کے اپنے دوروں کو کبھی نہیں بھولوں گا ، جہاں میں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا تھا ۔

اس #MatuaDharmaMahaMela2025 کے لئے میری نیک خواہشات ، جس میں شاندارماتواکمیونٹی  کی ثقافت کی نمائش کی جائے گی۔ ہماری حکومت نے ماتوا برادری کی فلاح و بہبود کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں اور ہم آئندہ بھی ان کی فلاح و بہبود کے لیے انتھک محنت کرتے رہیں گے ۔ جوئے ہری بول!

@aimms_org

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Ray Dalio: Why India is at a ‘Wonderful Arc’ in history—And the 5 forces redefining global power

Media Coverage

Ray Dalio: Why India is at a ‘Wonderful Arc’ in history—And the 5 forces redefining global power
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،25 دسمبر 2025
December 25, 2025

Vision in Action: PM Modi’s Leadership Fuels the Drive Towards a Viksit Bharat